ہمیں اُس کے گھر کے بارے میں بھی کچھ معلوم نہیں تھا، وہ شوبز میں آگے جانا چاہتی تھی، وہ کراچی تو گئی لیکن والدین اس پر رضامند نہیں تھے،محمد علی


ویب ڈیسک: حال ہی میں شہر قائد کے پوش علاقے ڈیفنس کے ایک فلیٹ میں مردہ حالت میں پائے جانی والی اداکارہ حمیر ا اصغر کے متعلق ان کے چچا محمد علی نے اہم انکشافات کیے ہیں۔
میڈیا سے گفتگو میں اداکارہ حمیرا کے چچا محمد علی نے بتایا کہ کافی عرصے سے رابطہ نہیں تھا اور ہمیں اُس کے گھر کے بارے میں بھی کچھ معلوم نہیں تھا، وہ شوبز میں آگے جانا چاہتی تھی، وہ کراچی تو گئی لیکن والدین اس پر رضامند نہیں تھے۔
میڈیاسے گفتگو میں انہوں نے مزید بتایا کہ کبھی کبھار فون پر رابطہ ہوجاتا تھا اور وہ ہر دو تین ماہ بعد جب بھی لاہور آتی تھی تو اپنے والدین سے ضرور ملتی تھی،لیکن اب اس کا فون بند ہوا تو ہمارا کوئی رابطہ نہیں ہوسکا۔ ہمیں اس کے گھر کا بھی اتا پتا معلوم نہیں تھا۔
حمیرا کے چچا نے سوشل میڈیا پر زیر گردش خبر کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے کہا کہ اداکارہ کا اپنے والدین سے جائیداد کے معاملے پر کوئی جھگڑا تھا۔
خیال رہے کہ اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش کراچی کے علاقے ڈیفنس سے ان کے فلیٹ سے ملی تھی جہاں وہ 2018 سے کرائے پر اکیلی رہ رہی تھیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ کا ستمبر 2024 سے کسی کے ساتھ کوئی رابطہ نہیں تھا اور مالک مکان نے بھی فلیٹ خالی کروانے کے لیے عدالت سے رجوع کر رکھا تھا۔

ہری پور:جائیداد کے تنازع پر فائرنگ سے 2 افراد قتل، متعدد زخمی
- 2 hours ago

فلم ویلکم ٹو پنجاب ،پنجاب سے نکل کر بلوچستان پہنچ گئی
- 4 hours ago

وفاقی کابینہ کا بڑا فیصلہ: ای او بی آئی کی پنشن میں 15 فیصد اضافے کی منظوری
- 4 hours ago

پنجاب کے مختلف شہروں میں طوفانی بارشیں،چھتیں، دیواریں گرنے اور کرنٹ لگنے سے 30 افراد جاں بحق
- 33 minutes ago

عالمی شہرت یافتہ فیشن ڈیزائنرمحمود بھٹی نے فرانسیسی خاتون کے حوالے سے وضاحتی بیان جاری کردیا
- 4 hours ago

سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بڑی کمی،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 4 hours ago

آواران: سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی ،فتنہ الہندوستان کے 3 دہشتگرد جہنم واصل، میجر شہید
- 12 minutes ago

قلات: مسافر بس پر نامعلوم افراد کی فائرنگ،3 افرادجاں بحق ،متعدد زخمی
- 3 hours ago

نیول کمانڈ اینڈ سٹاف کانفرنس ،پاک بحریہ کی ناقابل تسخیر سمندری دفاعی صلاحیتوں کو سراہاگیا
- 3 hours ago

عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ،حکومت کا تمام یوٹیلٹی اسٹورز 31 جولائی تک بند کرنے کا فیصلہ
- 3 hours ago

وزیراعظم کا برطانیہ کیلئے پی آئی اے پروازوں کی بحالی پر اظہارِ تشکر
- 4 hours ago
اداکارہ حمیرا اصغر کیس میں اہم پیشرفت،مالک مکان سمیت 10 سے زائد افراد کے بیانات قلمبند
- an hour ago