برطانیہ نے پاکستانی طلبہ اور پیشہ ور افراد کے لیے ای ویزا کی نئی سہولت کا آغاز کردیا
برطانیہ جانے والے زیادہ تر طلبہ اور پیشہ ور افراد کو آج 15 جولائی سے پاسپورٹ پر ظاہری اسٹیکر ویزا کی ضرورت نہیں ہوگی


برطانیہ نے پاکستانی طلبہ اور پیشہ ور افراد کے لیے ای ویزا کی نئی سہولت کا آغاز کردیا ہے، جس کے مطابق برطانیہ جانے والے زیادہ تر طلبہ اور پیشہ ور افراد کو آج 15 جولائی سے پاسپورٹ پر ظاہری اسٹیکر ویزا کی ضرورت نہیں ہوگی۔
برطانوی حکومت نے زیادہ تر طلبہ اور پیشہ ور افراد کے لیے ویزا کی فزیکل امیگریشن دستاویزات کی جگہ ڈیجیٹل امیگریشن اسٹیٹس یعنی ای ویزا متعارف کرایا ہے۔ ای ویزا کسی فرد کی برطانیہ میں امیگریشن کی اجازت اور اس سے منسلک شرائط کا آن لائن ریکارڈ ہوتا ہے، جسے یو کے ویزا اینڈ امیگریشن (UKVI) کے اکاؤنٹ میں لاگ اِن کر کے دیکھا جا سکتا ہے۔
ای ویزا بارڈر اینڈ امیگریشن سسٹم کا ایک جدید نظام ہے، جو ویزا کے عمل کو مزید آسان، محفوظ، ڈیجیٹل اور مربوط بنائے گا۔ یہ نظام پہلے ہی کامیابی سے آزمودہ ہے اور لاکھوں افراد مخصوص امیگریشن راستوں پر اسے استعمال کر رہے ہیں۔
اس حوالے سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے کہا کہ یو کے ویزا سسٹم میں یہ اصلاحات طلبہ اور پیشہ ور افراد کے لیے اپنی شناخت اور ویزا اسٹیٹس ثابت کرنا بہت آسان بنا دیں گی۔ اس کا ایک فائدہ یہ بھی ہے کہ درخواست دہندگان کو اپنا پاسپورٹ اپنے پاس رکھنے کی سہولت ملے گی، جس سے ان کا وقت بچے گا۔ فزیکل دستاویز سے ای ویزا پر منتقل ہونے سے کسی فرد کے امیگریشن اسٹیٹس یا برطانیہ میں داخلے یا قیام کی شرائط پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔
The UK is launching eVisas in Pakistan for most students and workers applying for more than 6 months! It will make it simpler and safer, and you can hold on to your passport.
— Jane Marriott (@JaneMarriottUK) July 15, 2025
To find out more on eVisas and see whether you’re eligible, go to https://t.co/AHI9nWSoxw pic.twitter.com/tlZNSs2NpD
علاوہ ازیں ای ویزا جن کیٹیگریز میں ویزا کے لیے درخواست دہندگان کے لیے متعارف کرایا جا رہا ہے، ان میں طلبہ، بشمول 11 ماہ کی مختصر مدت کی تعلیم، گلوبل بزنس موبیلٹی روٹس (جیسے سینئر یا اسپیشلسٹ ورکر، گریجویٹ ٹرینی، یو کے ایکسپینشن ورکر، سروس سپلائر، سیکنڈمنٹ ورکر)، گلوبل ٹیلنٹ، انٹرنیشنل اسپورٹس پرسن، اسکلڈ ورکر (بشمول ہیلتھ اینڈ کیئر ورکرز) اور عارضی کام کے راستے (جیسے چیریٹی ورکر، کریئیٹو ورکر، گورنمنٹ آتھورائزڈ ایکسچینج، انٹرنیشنل ایگریمنٹ، اور مذہبی ورک روٹس) کے علاوہ یوتھ موبیلٹی اسکیم شامل ہیں۔
ای ویزا رکھنے والے افراد اپنا سفری دستاویز (جیسے پاسپورٹ) اپنے یو کے وی آئی (UKVI) اکاؤنٹ سے منسلک کر کے بین الاقوامی سفر آسان بنا سکتے ہیں۔ UKVI اکاؤنٹ بنانے والے افراد ’’ویو اینڈ پروو‘‘سروس کے ذریعے انگلینڈ میں تیسرے فریق، جیسے آجر یا مکان مالک کو اپنا امیگریشن اسٹیٹس محفوظ طریقے سے دکھا سکیں گے۔
جو افراد بطور ڈپینڈنٹ درخواست دے رہے ہیں یا ایسے بنیادی درخواست دہندگان جو تعلیم یا پیشہ ورانہ کام کے علاوہ دیگر ویزا کیٹیگریز (جیسے جنرل وزیٹر ویزا) کے لیے اپلائی کریں گے، انہیں بدستور فزیکل اسٹیکر ویزا کی ضرورت ہوگی۔ اسی طرح جن کے پاس پہلے سے کارآمد فزیکل ویزا اسٹیکر موجود ہے، انہیں مزید کسی اقدام کی ضرورت نہیں۔
بہت جلد یہ سہولت تمام ویزا کیٹیگریز پر نافذ کر دی جائے گی، جس سے برطانوی ویزا حاصل کرنے کا عمل مزید محفوظ، آسان اور مؤثر ہو جائے گا۔

400کلو چاندی چوری کیس میں سابق کلکٹرکسٹم سمیت 5 مزید ملزمان گرفتار
- 2 دن قبل
حکومت اور کالعدم ایکشن کمیٹی کے مذاکرات کامیاب، مظفر آباد کی طرف مارچ مؤخر
- 3 گھنٹے قبل

پی ایس ڈی ایف کا چینی اداروں سے عالمی معیار کی فنی تربیت کا معاہدہ
- 3 گھنٹے قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیراور ترک صدرکی ملاقات میں پاک ترک دفاعی تعاون اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پرگفتگو
- 2 دن قبل
11واں کلر اینڈ کیم ایکسپو18 جولائ سے لاہور میں منعقد ہوگی
- ایک دن قبل
فلم ’ستلج‘ کے لئے دلجیت دوسانجھ نے کتنا معاوضہ لیا؟ حیران کن انکشاف
- 4 گھنٹے قبل

پاک فوج کے خلاف مبینہ بیان بازی، عدالت نے مولانا فضل الرحمٰن کو 28 جولائی کو طلب کر لیا
- ایک دن قبل

قومی کرکٹر پر دھوکا دہی اور ہراسانی کے الزامات، اداکارہ نے خاموشی توڑ دی
- 5 گھنٹے قبل

چوبیس سالہ پاکستانی حسینہ عالمی مقابلہ حسن میں شرکت کریں گی
- 4 گھنٹے قبل
ہندو انتہا پسند رہنما کا مشہور اداکارکو قتل کرنے پر 5 کروڑ روپے انعام کا اعلان
- ایک دن قبل
.jpeg&w=3840&q=75)
بہترین کارکردگی پر شیخوپورہ پولیس کے سات افسران کو اعزازات سے نوازا گیا
- ایک دن قبل
شوہرکا ڈرامائی انداز میں قتل، خاتون نے کیا منفرد چال چلی؟
- 6 گھنٹے قبل


.jpeg&w=3840&q=75)



