Advertisement
تفریح

بھارت میں پابندی کے باوجود دلجیت دوسانجھ کی فلم 'ستلج' کی نمائش جاری، عالمی سطح پر بھی تنازع شدت اختیار کر گیا

سکھوں کے خلاف مبینہ مظالم پر مبنی فلم 'ستلج' کو ٹی ٹی پلیٹ فارممیں او ٹی ٹی پلیٹ فارم سے ہٹانے کے باوجود مختلف ممالک میں خصوصی نمائشوں کا سلسلہ جاری، اظہارِ رائے کی آزادی پر نئی بحث چھڑ گئی

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 months ago پر Jul 14th 2026, 5:03 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
بھارت میں پابندی کے باوجود دلجیت دوسانجھ کی فلم 'ستلج' کی نمائش جاری، عالمی سطح پر بھی تنازع شدت اختیار کر گیا

لاہور: بھارتی پنجابی گلوکار اور اداکار دلجیت دوسانجھ کی فلم 'ستلج' ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئی ہے۔ بھارت میں فلم پر عائد پابندی اور او ٹی ٹی پلیٹ فارم سے ہٹائے جانے کے باوجود مختلف ممالک میں اس کی خصوصی نمائشوں کا سلسلہ جاری ہے، جس کے بعد فلم ایک مرتبہ پھر عالمی سطح پر توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔

فلم میں سکھ برادری کے خلاف مبینہ بھارتی مظالم اور تاریخی واقعات کو موضوع بنایا گیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ریلیز کے بعد سے فلم بھارت میں شدید تنازع کا شکار رہی۔ بعض حلقوں نے فلم کو متنازع قرار دیتے ہوئے اس کی نمائش روکنے کا مطالبہ کیا، جبکہ سکھ تنظیموں اور انسانی حقوق کے کارکنوں نے اسے تاریخ کے ایک اہم باب کو اجاگر کرنے کی کوشش قرار دیا۔

تازہ اطلاعات کے مطابق بھارت میں فلم کو متعدد پلیٹ فارمز سے ہٹائے جانے کے باوجود بیرونِ ملک مختلف شہروں میں خصوصی شوز منعقد کیے جا رہے ہیں۔ فلم کے حامیوں کا مؤقف ہے کہ پابندی کے بجائے ناظرین کو خود فیصلہ کرنے کا حق دیا جانا چاہیے، جبکہ ناقدین اسے حساس موضوع قرار دیتے ہوئے اس کی نمائش پر اعتراضات برقرار رکھے ہوئے ہیں۔

دوسری جانب فلم کو بین الاقوامی او ٹی ٹی پلیٹ فارم سے بھی ہٹائے جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، جس کے بعد اظہارِ رائے کی آزادی، فنکاروں کے حقوق اور سنسرشپ کے حوالے سے نئی بحث چھڑ گئی ہے۔ 

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ پابندیوں کے باوجود فلم مسلسل خبروں میں رہنے کی وجہ سے عالمی توجہ حاصل کر رہی ہے۔ جبکہ آئندہ دنوں میں اس معاملے پر مزید قانونی اور عوامی پیش رفت سامنے آنے کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔

Advertisement
احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

  • 3 دن قبل
اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

  • 3 دن قبل
اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

  • 20 گھنٹے قبل
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • 3 دن قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

  • 21 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

  • 3 دن قبل
کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

  • 3 دن قبل
پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

  • 3 دن قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

  • 12 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • ایک دن قبل
علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

  • 21 گھنٹے قبل
لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

  • 15 گھنٹے قبل
Advertisement