آئی جی پنجاب عبدالکریم نے تعریفی اسناد، لیٹرز اور کیش ایوارڈز دیے، امن و امان بہتر بنانے والے افسران کو قیمتی اثاثہ قرار دیا

.jpeg&w=3840&q=75)
عدنان بھٹی سے
لاہور: انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عبدالکریم نے کہا ہے کہ امن و امان، سکیورٹی اور مؤثر سروس ڈیلیوری یقینی بنانے والے پولیس افسران فورس کا قیمتی اثاثہ ہیں، اور "محفوظ پنجاب وژن" کی تکمیل میں نمایاں کردار ادا کرنے والے افسران اور اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ جاری رہے گا۔
سنٹرل پولیس آفس میں منعقدہ تقریب کے دوران بہترین پولیسنگ، جرائم پر قابو پانے اور امن و امان برقرار رکھنے میں نمایاں کارکردگی دکھانے پر شیخوپورہ پولیس کے سات افسران کو تعریفی لیٹرز، اسناد اور نقد انعامات سے نوازا گیا۔
ایس پی انویسٹی گیشن شیخوپورہ غلام عباس کو تعریفی لیٹر اور نقد انعام دیا گیا، جبکہ ڈی ایس پی غلام مرتضیٰ ڈوگر اور ڈی ایس پی طارق الیاس کیانی کو بھی تعریفی لیٹرز اور کیش ایوارڈز سے نوازا گیا۔
اسی طرح انسپکٹر محمد نظام، انسپکٹر رضوان الٰہی، سب انسپکٹر غضنفر عزیز اور سب انسپکٹر منظور احمد کو بھی شاندار کارکردگی کے اعتراف میں تعریفی اسناد اور نقد انعامات دیے گئے۔
آئی جی پنجاب عبدالکریم نے کہا کہ پنجاب پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ اور امن و امان کے قیام کے لیے ہر وقت تیار ہے۔
تقریب میں ریجنل پولیس آفیسر (آر پی او) شیخوپورہ اطہر اسماعیل، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) شیخوپورہ بلال ظفر شیخ، اے آئی جی ایڈمن اینڈ سکیورٹی فاروق سلطان سمیت دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے.

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- ایک دن قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 20 گھنٹے قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- ایک دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 دن قبل

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- ایک دن قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- ایک دن قبل
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- 22 منٹ قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 3 گھنٹے قبل

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- 3 گھنٹے قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- ایک دن قبل

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- 5 گھنٹے قبل

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- 6 گھنٹے قبل



