Advertisement
پاکستان

پاک فوج کے خلاف مبینہ بیان بازی، عدالت نے مولانا فضل الرحمٰن کو 28 جولائی کو طلب کر لیا

گوجرانوالہ کے ایڈیشنل سیشن جج فیصل جمیل نے مقدمہ درج کرنے کی درخواست پر نوٹس جاری کر دیا

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 months ago پر Jul 15th 2026, 3:59 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاک فوج کے خلاف مبینہ بیان بازی، عدالت نے مولانا فضل الرحمٰن کو 28 جولائی کو طلب کر لیا

گوجرانوالہ: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کی حالیہ متنازع تقریر کے بعد عدالتی اور سیاسی سطح پر ردعمل سامنے آنا شروع ہو گیا ہے۔ پاک فوج کے خلاف مبینہ بیان بازی پر مقدمہ درج کرنے کی درخواست کی سماعت کرتے ہوئے گوجرانوالہ کے ایڈیشنل سیشن جج فیصل جمیل نے مولانا فضل الرحمٰن کو 28 جولائی کو عدالت میں طلب کرتے ہوئے نوٹس جاری کر دیا۔

درخواست گزار منظور قادر بھنڈر نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ مولانا فضل الرحمٰن نے اپنے حالیہ خطاب میں پاک فوج اور شہداء سے متعلق ایسے ریمارکس دیے جن سے عوام اور شہداء کے اہلِ خانہ کے جذبات مجروح ہوئے۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت متعلقہ اداروں کو مولانا فضل الرحمٰن کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے۔

عدالت نے ابتدائی سماعت کے بعد مولانا فضل الرحمٰن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے انہیں 28 جولائی کو طلب کر لیا، جہاں وہ عدالت کے روبرو اپنا مؤقف پیش کریں گے۔

دوسری جانب مولانا فضل الرحمٰن کے بیان پر وفاقی حکومت کی جانب سے بھی سخت ردعمل سامنے آیا ہے۔ وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف، وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ، وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال سمیت دیگر حکومتی رہنماؤں نے ان کے ریمارکس کو نامناسب قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کے شہداء کی قربانیوں کو تنخواہوں یا مالی مفادات سے جوڑنا کسی صورت درست نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسے بیانات سے شہداء کے اہلِ خانہ، مسلح افواج اور پوری قوم کے جذبات مجروح ہوتے ہیں۔

اسی حوالے سے وفاقی پارلیمانی سیکریٹری برائے اطلاعات بیرسٹر دانیال چوہدری نے اپنے بیان میں کہا کہ وطن کے لیے جان کا نذرانہ پیش کرنے والے جوان کسی مالی فائدے کے لیے نہیں بلکہ وطن سے محبت، فرض شناسی اور قومی ذمہ داری کے جذبے کے تحت اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قومی اداروں اور شہداء کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے ذمہ داری اور احتیاط کا مظاہرہ کیا جانا چاہیے۔

دوسری جانب جے یو آئی (ف) کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن کے بیان کو اصل تناظر سے ہٹ کر پیش کیا جا رہا ہے اور ان کے مؤقف کو مکمل سیاق و سباق کے ساتھ دیکھا جانا چاہیے۔

واضح رہے کہ اس معاملے پر عدالتی کارروائی جاری ہے اور گوجرانوالہ کی عدالت میں کیس کی آئندہ سماعت 28 جولائی کو ہوگی، جہاں مولانا فضل الرحمٰن اپنا مؤقف پیش کریں گے۔ دوسری جانب لاہور کی ایک عدالت میں بھی اس معاملے سے متعلق الگ درخواست زیرِ سماعت ہے۔

Advertisement
ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے  دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

  • 3 گھنٹے قبل
بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی

  • 29 منٹ قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

  • 17 گھنٹے قبل
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • 3 دن قبل
پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

  • 3 دن قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

  • ایک دن قبل
علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

  • ایک دن قبل
مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

  • 4 گھنٹے قبل
لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

  • 21 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • ایک دن قبل
اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

  • ایک دن قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری

  • 25 منٹ قبل
Advertisement