Advertisement
پاکستان

عوام پر ایک اور بم: ملک بھر میں موٹرویز اور ہائی ویز کے ٹول ٹیکس میں پھر اضافہ

نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے موٹرویز اور ہائی ویز استعمال کرنے والے مسافروں کے لیے ٹول ٹیکس کے نئے نرخ جاری کر دیے ہیں

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 months ago پر Jul 10th 2026, 10:17 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
عوام پر ایک اور بم: ملک بھر میں موٹرویز اور ہائی ویز کے ٹول ٹیکس میں پھر اضافہ

ویب ڈیسک: نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) نے ملک بھر کی اہم موٹرویز، قومی شاہراہوں اور ایکسپریس ویز پر ٹول ٹیکس میں نمایاں اضافہ کر دیا ہے۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق نئے نرخ آج سے نافذ العمل ہیں اور ان کا اطلاق تمام اقسام کی گاڑیوں پر ہوگا۔

نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے موٹرویز اور ہائی ویز استعمال کرنے والے مسافروں کے لیے ٹول ٹیکس کے نئے نرخ جاری کر دیے ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق نئے نرخ ایم-1، ایم-3، ایم-4، ایم-5، ایم-14، ای-35 (ہزارہ) ایکسپریس وے، کوہاٹ ٹنل اور اسلام آباد-مری ڈوئل کیرج وے سمیت ملک کے مختلف اہم روٹس پر نافذ کیے گئے ہیں۔

ان کا اطلاق کاروں، ویگنوں، بسوں، دو اور تین ایکسل ٹرکوں اور آرٹیکیولیٹڈ ٹرکوں سمیت تمام اقسام کی گاڑیوں پر ہوگا۔ این ایچ اے کے مطابق قومی شاہراہوں پر کار کا ٹول ٹیکس 100 روپے، ویگن کا 200 روپے اور بس کا 300 روپے مقرر کیا گیا ہے۔

ایم-3 موٹروے (لاہور تا عبدالحکیم) پر کار کا ٹول ٹیکس 1000 روپے ہوگا، جب کہ ویگن کے لیے 1500 روپے، منی بس کے لیے 2200 روپے اور بس کے لیے 3150 روپے مقرر کیے گئے ہیں۔

ایم-4 موٹروے (پنڈی بھٹیاں تا ملتان) پر کار کا ٹول ٹیکس 1350 روپے مقرر کیا گیا ہے۔ ویگن کے لیے 1950 روپے، منی بس کے لیے 2900 روپے اور بس کے لیے 4050 روپے ادا کرنا ہوں گے۔

اسی طرح ایم-5 موٹروے (ملتان تا سکھر) پر کار کا ٹول ٹیکس 1500 روپے مقرر کیا گیا ہے، جب کہ ویگن کے لیے 2200 روپے، منی بس کے لیے 3250 روپے اور بس کے لیے 4600 روپے ٹول فیس مقرر کی گئی ہے۔ این ایچ اے نے واضح کیا ہے کہ نئے نرخ تمام متعلقہ ٹول پلازوں پر فوری طور پر نافذ کر دیے گئے ہیں اور مسافروں سے نظرثانی شدہ فیس وصول کی جا رہی ہے۔

Advertisement
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

  • ایک دن قبل
لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

  • 17 گھنٹے قبل
پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

  • 3 دن قبل
اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

  • ایک دن قبل
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • 3 دن قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

  • 13 گھنٹے قبل
احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

  • 3 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • ایک دن قبل
اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

  • 3 دن قبل
علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

  • ایک دن قبل
کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

  • 3 دن قبل
پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

  • 3 دن قبل
Advertisement