فلم ’ستلج‘ کے ڈائرکٹر ہنی ٹریہن نے ایک حالیہ انٹرویو میں یہ انکشاف کیا ہے کہ اداکار دلجیت دوسانجھ نے فلم میں کام کرنے کے لیے صرف ایک روپے بطور علامتی معاوضہ وصول کیا تھا

ویب ڈیسک: معروف اداکار دلجیت دوسانجھ نے ایک اہم وجہ کے باعث اپنی نئی فلم ’ستلج‘ کے لیے صرف ایک روپے معاوضہ لیا۔
فلم ’ستلج‘ کے ڈائرکٹر ہنی ٹریہن نے ایک حالیہ انٹرویو میں یہ انکشاف کیا ہے کہ اداکار دلجیت دوسانجھ نے فلم میں کام کرنے کے لیے صرف ایک روپے بطور علامتی معاوضہ وصول کیا تھا۔
ہنی ٹریہن نے مزید بتایا کہ اسکرپٹ سننے اور جسونت سنگھ خالڑا کی تصویر دیکھنے کے بعد دلجیت جذباتی ہو گئے اور انہوں نے کہا کہ، ’’ایسی شخصیت کا کردار ادا کرنے کے لیے معاوضہ لینا میرے لیے شرم کی بات ہو گی۔‘‘
ڈائرکٹر نے مزید تفصیلات دیتے ہوئے یہ بھی بتایا کہ انہوں نے دلجیت کو معاوضہ لینے پر آمادہ کرنے کی کوشش کی تاہم اداکار نے صرف معاہدے کی قانونی کارروائی مکمل کرنے کے لیے ایک روپے لینے پر رضامندی ظاہر کی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ شوٹنگ کے دوران بھی دلجیت دوسانجھ نے بھرپور تعاون کیا اور شیڈول میں تاخیر کے باوجود کبھی شکایت نہیں کی۔
واضح رہے کہ فلم ’ستلج‘ زی فائیو پر ریلیز ہونے کے دو روز بعد ہی پلیٹ فارم سے ہٹا دی گئی تھی جس کے بعد یہ فلم ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئی ہے۔

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- ایک دن قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 6 گھنٹے قبل

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- 10 گھنٹے قبل

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- 6 گھنٹے قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 دن قبل

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- ایک دن قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- ایک دن قبل

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- 9 گھنٹے قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- ایک دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- ایک دن قبل
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- 4 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- ایک دن قبل





