پاکستان میں 4 جی کوریج خطے میں سب سے کم اور 5 جی کے لیے تیاری ناکافی ہے، ایشیائی ترقیاتی بینک
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے ڈیجیٹل ایکو سسٹم اور سٹیٹس پر رپورٹ جاری کر دی


پاکستان میں 4 جی کوریج خطے میں سب سے کم ہے اور 5 جی کے لیے تیاری بھی ناکافی ہے، ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے ڈیجیٹل ایکو سسٹم اور سٹیٹس پر رپورٹ جاری کر دی۔
ایشیائی ترقیاتی بینک نے کہا ہے کہ پاکستان میں ٹیلی کام سیکٹر پر خطے میں سب سے زیادہ ٹیکس نافذ ہیں، پاکستان میں ڈیجیٹل ایکو سسٹم کو مزید سرمایہ کاری کی ضرورت ہے، پاکستان کے ڈیجیٹل سیکٹر کا جی ڈی پی میں حصہ صرف 1.5 فیصد ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں خواتین و غریب طبقے کیلئے انٹرنیٹ ڈیوائسز خریدنا بڑا چیلنج ہے، پاکستان میں فکسڈ براڈ بینڈ رسائی صرف 1.3 فیصد ہے، فائبر آپٹک نیٹ ورک کی رسائی محدود ہے اور اس میں فوری توسیع ناگزیر ہے۔
پاکستان میں 80 فیصد آبادی کو موبائل انٹرنیٹ کی رسائی ہے مگراستعمال بہت کم ہے، 86 فیصد مردوں اور 53 فیصد خواتین کے پاس موبائل موجود ہیں، 53 فیصد مردوں اور 33 فیصد خواتین کو انٹرنیٹ رسائی حاصل ہے۔
ٹیلی کام سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول کی ضرورت ہے، پسماندہ علاقوں میں فائبر آپٹکس بچھانے پر توجہ دینے کی ضرورت ہے، صوبے سکولوں، ہسپتالوں میں فائبر براڈ بینڈ کی طلب بڑھائیں۔
ڈیجیٹل حکمرانی کے لیے سائبر سکیورٹی فریم ورک ضروری ہے، خواتین کیلئے ڈیجیٹل لٹریسی پروگرام اور سستے سمارٹ فونز فراہم کیے جائیں، ای گورننس کے لیے ڈیٹا گورننس، سروس ڈیزائن اپ گریڈ کرنے کی ضرورت ہے۔
ایشیائی ترقیاتی بینک نے کہا کہ زرعی ویلیو چین اور ایس ایم ایز کی ڈیجیٹلائزیشن سے جی ڈی پی میں اضافہ ہو سکتا ہے، دیہی علاقوں میں خواتین و نوجوانوں کو آن لائن بزنس سکھایا جائے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ،نوٹیفکیشن جاری
- 3 hours ago

محکمہ ریلوے کا مزید 11 ٹرینیں پرائیوٹ کرنے کا فیصلہ
- 9 hours ago

ایل این جی کی قیمتوں میں نمایاں کمی ،نوٹیفکیشن جاری
- 9 hours ago

حالیہ بارشوں اور آندھی سے پنجاب میں 10 افراد جاں بحق، 92 شدید زخمی
- 4 hours ago

لیجنڈری بالی وڈ اداکار دھیرج کمار 79 سال کی عمر میں چل بسے
- 9 hours ago

عافیہ صدیقی کیس: وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا
- 6 hours ago

وزیر اعظم کی صدر مملکت سے ملاقات، ملکی سیاسی، معاشی اور سیکیورٹی صورت حال پر تبادلۂ خیال
- 6 hours ago

جنرل ساحر شمشاد مرزا کی پیپلز لبریشن آرمی کے98 ویں یوم تاسیس کی تقریب میں شرکت
- 3 hours ago

وزیراعظم سے انڈونیشین وزیر دفاع کی ملاقات،تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
- 9 hours ago

فیلڈ مارشل سے انڈونیشین وزیر دفاع کی ملاقات ، دفاعی تعاون سمیت علاقائی سیکیورٹی امور پرگفتگو
- 6 hours ago

دہشت گردی انسانیت کا مشترکہ مسئلہ ہے، پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے،وزیرخارجہ
- 7 hours ago

پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد طبیعت خراب ہونے پر اسپتال منتقل
- 4 hours ago