Advertisement
ٹیکنالوجی

اینڈرائیڈ فونز پر جی میل استعمال کرنے والے صارفین کیلئے بہترین فیچر کا اضافہ

فیچر سےیہ تعین کرنا آسان ہوگا کہ کونسی ای میل کو اوپن کرکے مکمل پڑھنے کی ضرورت ہے اور کونسی پڑھے بغیر مارک ایز ریڈ کر دینی چاہیے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 hours ago پر Jul 1st 2025, 3:07 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
اینڈرائیڈ فونز پر جی میل استعمال کرنے والے صارفین کیلئے بہترین فیچر کا اضافہ

ویب ڈیسک:مقبول ترین ای میل سروس جی میل کو کنٹرول میں رکھنا آسان کام نہیں،ایسے متعدد صارفین ہیں جن کے ان باکس میں ہزاروں ایسی میلز موجود ہوتی ہیں جو ان ریڈ (unread) ہوتی ہیں۔

مگر اب حال ہی میں گوگل کی جانب سے متعارف کرائے جانے والا ایک نیا فیچر ایسے صارفین کے لیے مددگار ثابت ہوگا،کمپنی کی جانب سے جی میل نوٹیفکیشنز میں مارک ایز ریڈ بٹن کی آزمائش کی جا رہی ہے۔

ٹیک ویب سائٹ 9ٹو 5 گوگل کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ فیچر ابھی محدود صارفین کو اینڈرائیڈ فونز میں جی میل نوٹیفکیشنز میں دستیاب ہے۔

ایک تحقیق کے مطابق ایک جی میل صارف کو اوسطاً روزانہ 10 سے 11 ای میلز موصول ہوتی ہیں، جو کہ بظاہر بہت زیادہ تعداد نہیں، مگر جب انہیں نظر انداز کیا جائے تو بتدریج ان ریڈ ای میلز کی تعداد بڑھتی چلی جاتی ہے۔

توایسے میں مارک ایز ریڈ بٹن ایسی ہی ای میلز کے لیے ہوگا،اس سے اینڈرائیڈ فونز پر جی میل استعمال کرنے والے افراد کو بہت زیادہ فائدہ ہوگا اور ان کے لیے یہ تعین کرنا آسان ہوگا کہ کونسی ای میل کو اوپن کرکے مکمل پڑھنے کی ضرورت ہے اور کونسی پڑھے بغیر مارک ایز ریڈ کر دینی چاہیے۔

نوٹیفکیشن میں ایسا کرنے سے ان کا کافی وقت بچے گا جو جی میل ایپ یا براؤزر پر اوپن کرکے ان ای میلز کو اوپن کرنے میں لگتا۔

خیال رہے کہ آئی فون صارفین کے لیے جی میل ایپ میں یہ فیچر پہلے سے دستیاب ہے جبکہ یہ بٹن دیگر ایپس جیسے واٹس ایپ کے مارک ایز ریڈ جیسا ہی ہے۔

فی الحال یہ واضح نہیں کہ تمام صارفین کے لیے یہ فیچر کب تک متعارف کرایا جاسکتا ہے۔

Advertisement
وفاقی بجٹ 2025 میں اوورسیز پاکستانیوں کے لیے گاڑی کی درآمد مشکل

وفاقی بجٹ 2025 میں اوورسیز پاکستانیوں کے لیے گاڑی کی درآمد مشکل

  • 2 گھنٹے قبل
سندھ حکومت نے 9 اور 10 محرم کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا،نوٹیفکیشن جاری

سندھ حکومت نے 9 اور 10 محرم کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا،نوٹیفکیشن جاری

  • 2 گھنٹے قبل
جسٹس سرفراز اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس مقرر

جسٹس سرفراز اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس مقرر

  • 4 گھنٹے قبل
پیٹرولیم قیمتوں میں اضافہ واپس لیا جائے: صدر انجمن تاجران اجمل بلوچ

پیٹرولیم قیمتوں میں اضافہ واپس لیا جائے: صدر انجمن تاجران اجمل بلوچ

  • 3 گھنٹے قبل
ٹیکس دہندگان کو ہراساں کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی: چیئرمین ایف بی آر

ٹیکس دہندگان کو ہراساں کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی: چیئرمین ایف بی آر

  • 3 گھنٹے قبل
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعدبس مالکان نے کرایوں میں بھی ا ضافہ کردیا

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعدبس مالکان نے کرایوں میں بھی ا ضافہ کردیا

  • 3 گھنٹے قبل
پاک ، امریکا تجارتی مذاکرات فیصلہ کن مرحلے میں داخل

پاک ، امریکا تجارتی مذاکرات فیصلہ کن مرحلے میں داخل

  • 4 گھنٹے قبل
برطانوی ہائی کمشنرکاحالیہ سیلا ب میں ہونے والی ہلاکتوں پر اظہار افسوس

برطانوی ہائی کمشنرکاحالیہ سیلا ب میں ہونے والی ہلاکتوں پر اظہار افسوس

  • 4 گھنٹے قبل
بانی پی ٹی آئی کا پارٹی قیادت کو 10 محرم کے بعد حکومت کیخلاف تحریک چلانے کی ہدایت

بانی پی ٹی آئی کا پارٹی قیادت کو 10 محرم کے بعد حکومت کیخلاف تحریک چلانے کی ہدایت

  • 3 گھنٹے قبل
کانگریس کو شکست دوں گا، ایلون مسک کا  سیاسی پارٹی  کے قیام کا فیصلہ

کانگریس کو شکست دوں گا، ایلون مسک کا سیاسی پارٹی کے قیام کا فیصلہ

  • 4 گھنٹے قبل
15 سال تک کے بچوں کو پولیو ویکسین دینے کا فیصلہ

15 سال تک کے بچوں کو پولیو ویکسین دینے کا فیصلہ

  • 2 گھنٹے قبل
وزیر اعظم کا ایرانی سفارت خانے کا دورہ، اسرائیلی حملوں میں شہریوں کی شہادت پر تعزیت کا اظہار

وزیر اعظم کا ایرانی سفارت خانے کا دورہ، اسرائیلی حملوں میں شہریوں کی شہادت پر تعزیت کا اظہار

  • 4 گھنٹے قبل
Advertisement