پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعدبس مالکان نے کرایوں میں بھی ا ضافہ کردیا
مسافروں نے اس پر شدید احتجاج کرتے ہوئے حکومت سے تیل اور کرایوں کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کیا ہے۔


لاہور:پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا جس پر مسافروں نے شدید پریشانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہر طرف سے غریب ہی پس رہا۔
تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا، لاہور سے فیصل آباد، بھلوال، چکوال، سیالکوٹ روٹ کیلئے 50 روپے جبکہ میرپور، کراچی، کوٹلی کیلئے 200 سے 300 روپے اضافہ کردیا گیا۔
مختلف انٹر سٹی بس سروس کے مسافروں کرائے بڑھنے پر اپنی پریشانی کا اظہار کیا ہے۔ ایک مسافروں نے بتایا کہ صادق آباد کا کرایہ 2 ہزار دے کر آئے تھے اب 2 ہزار 300 چارج کر رہے ہیں۔
حکومت نے پیٹرول 8 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر اضافہ کردیا، جس کے بعد ٹرانسپورٹرز نے بھی کرایوں میں اضافہ کردیا۔
اسی طرح سیالکوٹ، چکوال، ساہیوال، بھلوال اور جھاوریاں روٹ پر 50 سے 100 روپے اضافہ کیا گیا ہے، لاہور سے سیالکوٹ کا کرایہ 700 سے 750، لاہور سے کوٹلی کا کرایہ 2000 سے بڑھا کر 2300 روپے کردیا گیا۔
دوسری جانب مسافروں نے اس پر شدید احتجاج کرتے ہوئے حکومت سے تیل اور کرایوں کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کیا ہے۔
دوسری جانب ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ سے ہمارے کاروبار پر اثر پڑتا ہے،ٹرانسپورٹرز کا مزید کہنا ہے کہ کرایے بڑھانا ہماری مجبوری ہے، ہم نے سب اخراجات پورے کرنے ہوتے ہیں۔
امیرِ قطر کی پاکستان کی کامیاب سفارتی کوششوں پر وزیراعظم کو مبارکباد
- ایک دن قبل
وینزویلا میں دو زلزلے، 164 سے زائد افراد ہلاک، عمارتیں زمین بوس ہو گئیں
- 4 گھنٹے قبل

لاہور:فنکار برادری بھی شہدائے کربلا کے سوگ میں ڈوب گئی
- 30 منٹ قبل
پاکستانی قیادت کی امن کوششوں سے عالمی جنگ بندی ممکن ہوئی، طاہر اشرفی
- 20 گھنٹے قبل
ایف آئی اے نےاسلام آباد میں انسانی اعضاکی خرید و فروخت کے الزام میں غیر ملکی باشندوں سمیت 5 افرادگرفتار کر لئے
- 2 گھنٹے قبل
وزیرِ دفاع کی پاکستان تحریک انصاف کو میثاقِ جمہوریت پر دستخط کرنے کی دعوت
- ایک دن قبل
امریکہ نے ایرانی فٹ بال ٹیم پر لگائی گئی سفری پابندیاں نرم کر دیں
- ایک دن قبل
پی آئی بی ایف کی جانب سے پاکستان۔ایران تجارتی تعلقات کے فروغ کے لیے چھ نکاتی ایجنڈا ایرانی سفیر کو پیش
- ایک دن قبل

نو محرم الحرام مذہبی عقیدت واحترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے، یوم عاشور کل عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا
- 4 گھنٹے قبل
ایئر انڈیا کا مسافر طیارہ پاکستانی فضائی حدود میں داخل، بعد ازاں دہلی واپس روانہ
- 19 گھنٹے قبل

نئے تعینات ہونے والے آئی جی جیل خانہ جات پنجاب سالک جلال کا اصلاحاتی مشن، جیلوں کے اچانک دوروں کا آغاز
- ایک دن قبل

پرواز کارڈ کے تحت 135 ہنر مند نوجوان سعودی عرب روانہ، وزیراعلیٰ پنجاب نے پرواز کارڈ اور بلاسود قرضے تقسیم کیے
- ایک دن قبل


.jpeg&w=3840&q=75)




