Advertisement
پاکستان

ٹیکس دہندگان کو ہراساں کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی: چیئرمین ایف بی آر

اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ "ہر وہ شہری جو ٹیکس ادا کرتا ہے، ہمارے لیے اہمیت رکھتا ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Jul 1st 2025, 6:04 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
ٹیکس دہندگان کو ہراساں کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی: چیئرمین ایف بی آر

 چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال نے واضح کیا ہے کہ ٹیکس گزاروں کو تنگ کرنے یا نگرانی و اصلاحات کے نام پر شہریوں کو ہراساں کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ اختیارات کا غلط استعمال کرنے والے ایف بی آر افسران کو نظام میں کسی قسم کی رعایت نہیں ملے گی۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ "ہر وہ شہری جو ٹیکس ادا کرتا ہے، ہمارے لیے اہمیت رکھتا ہے۔" ان کے مطابق، گزشتہ برسوں میں ادارے میں اصلاحات متعارف کرائی گئی ہیں جن کا مقصد جوابدہی کو بہتر بنانا، بنیادی ڈھانچے کو مستحکم کرنا اور ایمانداری کے کلچر کو فروغ دینا ہے۔

انہوں نے اس امر پر تشویش کا اظہار کیا کہ عوام اور ٹیکس حکام کے درمیان عدم اعتماد بڑھ رہا ہے، اور اس تاثر کو ختم کرنا ایف بی آر کی ترجیح ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ:
"ہمارا مقصد زیادہ یا کم ٹیکس اکٹھا کرنا نہیں بلکہ شفاف اور منصفانہ نظام قائم کرنا ہے۔"

چیئرمین ایف بی آر نے بتایا کہ وہ افسران جن کی ساکھ مشکوک ہے، انہیں اہم ذمہ داریوں سے ہٹا دیا گیا ہے اور ان کی ترقی بھی روک دی گئی ہے۔ شہریوں کو آسان رسائی دینے کے لیے بھی کئی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

 حکومتی کارکردگی پر بلال اظہر کیانی کا اظہار اطمینان:

اس موقع پر وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی نے معیشت سے متعلق اعداد و شمار پیش کرتے ہوئے بتایا کہ حکومتی اقدامات کے باعث مہنگائی میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔ ان کے مطابق، پچھلے مالی سال کے دوران مہنگائی کی شرح 12 فیصد کے تخمینے کے برعکس صرف 4.5 فیصد رہی، جب کہ جون 2025 میں یہ شرح گھٹ کر 3.2 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پالیسی ریٹ بھی کم ہو کر 11 فیصد پر آ گیا ہے، جو مالیاتی استحکام کا مظہر ہے۔

بلال کیانی نے کہا کہ حکومت نے آئی ایم ایف کے ساتھ تین سالہ پروگرام طے کیا جس سے معیشت میں بہتری آئی۔
"کئی لوگوں کو خدشہ تھا کہ معیشت سنبھل نہیں سکے گی، لیکن ہم نے بغیر کسی منی بجٹ کے اپنے اہداف حاصل کر لیے۔"

انہوں نے بتایا کہ آئی ایم ایف پروگرام کے تحت پرائمری سرپلس کا ہدف کامیابی سے حاصل کیا گیا، اور ایف بی آر کے ریونیو میں 26 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اس کے ساتھ ساتھ کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس بھی حاصل کیا گیا اور زرِ مبادلہ کے ذخائر میں استحکام آیا۔

 فلاحی اقدامات اور عوامی ریلیف:

وزیر مملکت نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر حاصل کردہ اہداف کو اب برقرار رکھنا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اہم ترجیحات میں برآمدات میں اضافہ، معیشت کو پائیدار بنیادوں پر استوار کرنا اور زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ شامل ہیں۔

فلاحی اقدامات کے حوالے سے بلال اظہر کیانی نے بتایا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت ایک کروڑ خاندانوں کو مالی معاونت دی جا رہی ہے۔
مالی سال 2024-25 کے لیے پروگرام کا بجٹ 460 ارب سے بڑھا کر 592 ارب کیا گیا، جو اب رواں مالی سال میں مزید بڑھا کر 716 ارب روپے کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اور پنشنز میں 7 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ تنخواہ دار طبقے کے لیے ٹیکسز میں نرمی اور بجٹ میں عوام کو ریلیف فراہم کیا گیا ہے۔

Advertisement
پرواز کارڈ کے تحت 135 ہنر مند نوجوان سعودی عرب روانہ، وزیراعلیٰ پنجاب نے پرواز کارڈ اور بلاسود قرضے تقسیم کیے

پرواز کارڈ کے تحت 135 ہنر مند نوجوان سعودی عرب روانہ، وزیراعلیٰ پنجاب نے پرواز کارڈ اور بلاسود قرضے تقسیم کیے

  • ایک دن قبل
وینزویلا میں دو زلزلے، 164 سے زائد افراد ہلاک، عمارتیں زمین بوس ہو گئیں

وینزویلا میں دو زلزلے، 164 سے زائد افراد ہلاک، عمارتیں زمین بوس ہو گئیں

  • 19 منٹ قبل
ایرانی صدر کی علاقائی استحکام کے لیے پاکستان کے تعمیری اور ذمہ دارانہ کردار کی تعریف

ایرانی صدر کی علاقائی استحکام کے لیے پاکستان کے تعمیری اور ذمہ دارانہ کردار کی تعریف

  • 2 دن قبل
امیرِ قطر کی پاکستان کی کامیاب سفارتی کوششوں پر وزیراعظم کو مبارکباد

امیرِ قطر کی پاکستان کی کامیاب سفارتی کوششوں پر وزیراعظم کو مبارکباد

  • 21 گھنٹے قبل
امریکہ نے ایرانی فٹ بال ٹیم پر لگائی گئی سفری پابندیاں نرم کر دیں

امریکہ نے ایرانی فٹ بال ٹیم پر لگائی گئی سفری پابندیاں نرم کر دیں

  • ایک دن قبل
نو محرم الحرام مذہبی عقیدت واحترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے، یوم عاشور کل عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا

نو محرم الحرام مذہبی عقیدت واحترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے، یوم عاشور کل عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا

  • 25 منٹ قبل
وزیرِ دفاع کی پاکستان تحریک انصاف کو میثاقِ جمہوریت پر دستخط کرنے کی دعوت

وزیرِ دفاع کی پاکستان تحریک انصاف کو میثاقِ جمہوریت پر دستخط کرنے کی دعوت

  • ایک دن قبل
نئے تعینات ہونے والے آئی جی جیل خانہ جات پنجاب سالک جلال کا اصلاحاتی مشن، جیلوں کے اچانک دوروں کا آغاز

نئے تعینات ہونے والے آئی جی جیل خانہ جات پنجاب سالک جلال کا اصلاحاتی مشن، جیلوں کے اچانک دوروں کا آغاز

  • ایک دن قبل
ایئر انڈیا کا مسافر طیارہ پاکستانی فضائی حدود میں داخل، بعد ازاں دہلی واپس روانہ

ایئر انڈیا کا مسافر طیارہ پاکستانی فضائی حدود میں داخل، بعد ازاں دہلی واپس روانہ

  • 16 گھنٹے قبل
پی آئی بی ایف کی جانب سے پاکستان۔ایران تجارتی تعلقات کے فروغ کے لیے چھ نکاتی ایجنڈا ایرانی سفیر کو پیش

پی آئی بی ایف کی جانب سے پاکستان۔ایران تجارتی تعلقات کے فروغ کے لیے چھ نکاتی ایجنڈا ایرانی سفیر کو پیش

  • ایک دن قبل
پاکستانی قیادت کی امن کوششوں سے عالمی جنگ بندی ممکن ہوئی، طاہر اشرفی

پاکستانی قیادت کی امن کوششوں سے عالمی جنگ بندی ممکن ہوئی، طاہر اشرفی

  • 16 گھنٹے قبل
ایرانی صدر مسعود پزشکیان کو وزیراعظم ہاؤس آمد پر گارڈ آف آنر پیش

ایرانی صدر مسعود پزشکیان کو وزیراعظم ہاؤس آمد پر گارڈ آف آنر پیش

  • 2 دن قبل
Advertisement