Advertisement
علاقائی

پی ایس ڈی ایف کا چینی اداروں سے عالمی معیار کی فنی تربیت کا معاہدہ

پنجاب کے نوجوانوں کو بین الاقوامی مہارتیں، عالمی سرٹیفکیشن اور روزگار کے نئے مواقع فراہم کرنے کے لیے تعاون پر اتفاق

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 months ago پر Jul 16th 2026, 6:51 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پی ایس ڈی ایف کا چینی اداروں سے عالمی معیار کی فنی تربیت کا معاہدہ

لاہور: پنجاب اسکلز ڈیویلپمنٹ فنڈ (PSDF) نے بین الاقوامی معیار کی فنی و پیشہ ورانہ تربیت (TVET) کو فروغ دینے اور نوجوانوں کے لیے عالمی روزگار کے مواقع بڑھانے کے لیے ٹینگ چائنیز ایجوکیشن اینڈ ٹیکنالوجی لمیٹڈ (TANG Chinese Education & Technology Ltd.) اور چائنا گلوبل پروفیشنل اینڈ ٹیکنیکل سرٹیفیکیشن سینٹر (CGPTC) کے ساتھ مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کر دیے۔

اس شراکت داری کے تحت پنجاب بھر کے نوجوانوں کو بین الاقوامی معیار کی مہارتوں کی تربیت، صنعت سے روابط اور انسانی وسائل کی ترقی کے بہتر مواقع فراہم کیے جائیں گے۔

ایم او یو پر دستخط کی تقریب میں تینوں اداروں کی اعلیٰ قیادت کے علاوہ چائنا پاکستان انڈسٹریل الائنس (CPIA) کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔ معاہدے پر پی ایس ڈی ایف کے چیف ایگزیکٹو آفیسر احمد خان، ٹینگ چائنیز ایجوکیشن اینڈ ٹیکنالوجی لمیٹڈ کے صدر و بانی لی جن سونگ، اور سی جی پی ٹی سی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ونسنٹ کیو نے دستخط کیے۔

اس تعاون کے تحت تعمیرات، انجینئرنگ، زراعت، ہاسپیٹیلٹی، سیاحت، چینی زبان، الیکٹرک وہیکلز، مصنوعی ذہانت (AI)، ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز اور ای کامرس سمیت ترجیحی شعبوں میں مشترکہ تربیتی پروگراموں کے امکانات کا جائزہ لیا جائے گا۔ اس کے علاوہ "اسکلز پاسپورٹ" جیسے سرٹیفکیشن پر مبنی تربیتی نظام پر بھی کام کیا جائے گا تاکہ پاکستانی نوجوانوں کی اسناد کو چین سمیت دیگر بین الاقوامی لیبر مارکیٹس میں زیادہ قبولیت حاصل ہو سکے۔

اس موقع پر پی ایس ڈی ایف کے چیف ایگزیکٹو آفیسر احمد خان نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان مہارتوں کی ترقی کے شعبے میں تعاون کو مزید مضبوط بنانا ادارے کی ترجیح ہے تاکہ پاکستانی نوجوانوں کو عالمی معیار کی مہارتیں اور معیاری روزگار کے مواقع میسر آ سکیں۔۔

اس کے علاوہ ٹریننگ آف ٹرینرز (ToT)، پیشہ ورانہ تبادلوں، ادارہ جاتی استعداد کار میں اضافے، لیبر مارکیٹ کے رجحانات، مہارتوں کی ضروریات، صنعتی مسابقت اور بہترین عالمی طریقہ کار کے تبادلے کے لیے بھی مشترکہ اقدامات کیے جائیں گے۔

ٹینگ چائنیز ایجوکیشن اینڈ ٹیکنالوجی لمیٹڈ کے صدر و بانی لی جن سونگ نے کہا کہ وہ پی ایس ڈی ایف کے ساتھ مل کر ایک ایسا تعاون پر مبنی فریم ورک تشکیل دینے کے خواہاں ہیں جو فنی و پیشہ ورانہ تعلیم کے اہم اداروں کو ایک پلیٹ فارم پر لائے اور صنعت کی ضروریات کے مطابق افرادی قوت کی تیاری میں مددگار ثابت ہو۔
سی جی پی ٹی سی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ونسنٹ کیو نے کہا کہ ان کا ادارہ اس تعاون کو ڈیجیٹل لرننگ پلیٹ فارمز، ٹریننگ آف ٹرینرز پروگرامز اور تکنیکی مہارت کے ذریعے بھرپور معاونت فراہم کرے گا۔

پی ایس ڈی ایف کے مطابق یہ شراکت داری پاکستان کے ہنر مند نوجوانوں کو عالمی لیبر مارکیٹ سے جوڑنے، مہارتوں کی برآمد پر مبنی نظام کی تشکیل اور پنجاب سمیت قومی معیشت کے لیے دیرپا اقتصادی مواقع پیدا کرنے کی جانب ایک اہم پیش رفت ثابت ہوگی۔

Advertisement
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

  • ایک دن قبل
علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

  • ایک دن قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری

  • 4 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

  • 21 گھنٹے قبل
مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

  • 8 گھنٹے قبل
ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے  دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

  • 7 گھنٹے قبل
اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

  • ایک دن قبل
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • 3 دن قبل
بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی

  • 5 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • ایک دن قبل
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟

امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟

  • 2 گھنٹے قبل
لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

  • ایک دن قبل
Advertisement