Advertisement

ہری پور:جائیداد کے تنازع پر فائرنگ سے 2 افراد قتل، متعدد زخمی

جاں بحق افراد کی شناخت جمیل عباسی اور رضیف عباسی کے ناموں سے ہوئی ہے جبکہ زخمیوں کو فوری طور پر مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیاہے،پولیس

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Jul 16th 2025, 8:02 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
ہری پور:جائیداد کے تنازع پر فائرنگ سے 2 افراد قتل، متعدد زخمی

ہری پور: خیبرپختونخوا کے ضلع ہری پورمیں جائیداد کے تنازع پر دو قریبی رشتہ دار گروپوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور پانچ زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقوعہ ضلع ہری پور کی تحصیل خان پور کے علاقے کوٹلہ میں پیش آیا جہاںجائیداد کے تنازع پر ماموں اور بھانجوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ 5 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت جمیل عباسی اور رضیف عباسی کے ناموں سے ہوئی ہے جبکہ زخمیوں کو فوری طور پر مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیاہے جہاں ان کو بہتر طبی امداد دی جا رہی ہے۔

تھانہ مکھنیال پولیس کا کہنا ہے کہ فریقین آپس میں رشتہ دار ہیں اور واقعہ جائیداد کے تنازع کا شاخسانہ ہے،جبکہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کیے، لاشیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا، اور مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

دوسری جانب علاقہ مکینوں کا کہنا ہے دونوں خاندانوں کے درمیان پرانا تنازع تھا جو آج افسوسناک انجام کو پہنچا،جبکہ پولیس کی جانب سے مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

Advertisement
ملک میں پیٹرول کے بعد جیٹ فیول کی قیمت میں بھی اضافہ

ملک میں پیٹرول کے بعد جیٹ فیول کی قیمت میں بھی اضافہ

  • 2 days ago
عوام پر ایک اور بم: ملک بھر میں موٹرویز اور ہائی ویز کے ٹول ٹیکس میں پھر اضافہ

عوام پر ایک اور بم: ملک بھر میں موٹرویز اور ہائی ویز کے ٹول ٹیکس میں پھر اضافہ

  • 2 days ago
وزیراعظم شہباز شریف کا ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ

وزیراعظم شہباز شریف کا ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ

  • 3 days ago
78 معصوم بچوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، سندھ حکومت کا بڑا اعلان

78 معصوم بچوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، سندھ حکومت کا بڑا اعلان

  • 4 days ago
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر کمی، چاندی مہنگی

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر کمی، چاندی مہنگی

  • 3 days ago
بڑی خوشخبری: پاکستان سمیت سات ممالک کے شہریوں کیلئے نیا سعودی ویزا متعارف

بڑی خوشخبری: پاکستان سمیت سات ممالک کے شہریوں کیلئے نیا سعودی ویزا متعارف

  • 4 days ago
مشہور اداکار 3 ماہ قید کی سزا کاٹیں گے

مشہور اداکار 3 ماہ قید کی سزا کاٹیں گے

  • 3 days ago
مالی سال 2026: اوورسیز پاکستانیوں نے کتنی ترسیلات بھیجیں؟ دنگ کر دینے والی معلومات

مالی سال 2026: اوورسیز پاکستانیوں نے کتنی ترسیلات بھیجیں؟ دنگ کر دینے والی معلومات

  • 4 days ago
پراسرار ہلاکت؟ ٹیوشن سینٹر کے واش روم سے 10 سالہ بچی کی لاش برآمد

پراسرار ہلاکت؟ ٹیوشن سینٹر کے واش روم سے 10 سالہ بچی کی لاش برآمد

  • 3 days ago
پاکستانی اداکار فردوس جمال نے بھارتی سپر سٹار شاہ رخ خان کی قابلیت کو چیلنج کر دیا، ایسا کیا کہ دیا؟

پاکستانی اداکار فردوس جمال نے بھارتی سپر سٹار شاہ رخ خان کی قابلیت کو چیلنج کر دیا، ایسا کیا کہ دیا؟

  • 4 days ago
سوشل میڈیا انفلوئنسرنے 17 سال کی عمر میں نکاح کر لیا

سوشل میڈیا انفلوئنسرنے 17 سال کی عمر میں نکاح کر لیا

  • 3 days ago
بلوچستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت، تین حملوں میں 42 افراد شہید،ڈی جی آئی ایس پی آر

بلوچستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت، تین حملوں میں 42 افراد شہید،ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 5 days ago
Advertisement