Advertisement
تفریح

مشہور اداکار 3 ماہ قید کی سزا کاٹیں گے

دہلی ہائی کورٹ نے کئی چیک باؤنس ہونے کے مقدمات میں راجپال یادو کو قصوروار ٹھہرانے کے پرانے فیصلے کو برقرار رکھا ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ an hour ago پر Jul 10th 2026, 3:58 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
مشہور اداکار 3 ماہ قید کی سزا کاٹیں گے

ویب ڈیسک: بولی ووڈ کے معروف کامیڈین اور اداکار راجپال یادو کو عدالت کی طرف سے ایک بڑا جھٹکا لگا ہے۔ دہلی ہائی کورٹ نے کئی چیک باؤنس ہونے کے مقدمات میں راجپال یادو کو قصوروار ٹھہرانے کے پرانے فیصلے کو برقرار رکھا ہے۔ اس سے قبل فروری میں انہیں عبوری ضمانت پر جیل سے رہا کیا گیا تھا۔

بھارتی عدالت نے اس قانونی لڑائی کا فیصلہ سناتے ہوئے راجپال یادو کو سات الگ الگ مقدمات میں تین تین مہینے کی قید کی سزا سنائی ہے۔ تاہم یہ تمام سزائیں ایک ساتھ چلیں گی، جس کا مطلب ہے کہ انہیں کل ملا کر تین مہینے ہی جیل میں گزارنے ہوں گے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس مقدمے کی سماعت کرنے والی جج جسٹس سورنا کانتا شرما نے ایم/ایس مرلی پروجیکٹس پرائیویٹ لمیٹڈ کی جانب سے دائر کیے گئے سات مقدمات کا فیصلہ سنایا۔ عدالت نے راجپال یادو کو ہر مقدمے میں شکایت کنندہ کو ایک کروڑ پانچ لاکھ روپے ادا کرنے کا حکم بھی دیا۔

اس کے علاوہ انہیں ایک لاکھ چار ہزار روپے، پچھتر ہزار روپے اضافی رقم اور ریاست کو 25 ہزار روپے بھی ادا کرنے کی ہدایت کی گئی۔

عدالت نے راجپال یادو کی اہلیہ رادھا راجپال یادو پر بھی ہر مقدمے میں پانچ کروڑ روپے سے زائد جرمانہ عائد کیا۔

فیصلہ سناتے ہوئے جسٹس سورنا کانتا شرما نے کہا، ”راجپال یادو کو معاملہ طے کرنے اور اپنے وعدے پورے کرنے کے لیے کئی مواقع دیے گئے، لیکن وہ ایسا کرنے میں ناکام رہے۔“

انہوں نے مزید کہا، ”راجپال یادو اور ان کے وکیل نے عدالت میں متعدد بار بیانات دیے اور یقین دہانیاں کرائیں، مگر بار بار موقع ملنے کے باوجود انہوں نے اپنے وعدوں کی پاسداری نہیں کی۔“

عدالت نے راجپال یادو کو یہ سہولت بھی دی ہے کہ وہ دو ماہ کے اندر اگر چاہیں تو اس فیصلے کو کسی اعلیٰ عدالت میں چیلنج کر سکتے ہیں۔

Advertisement
بلوچستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت، تین حملوں میں 42 افراد شہید،ڈی جی آئی ایس پی آر

بلوچستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت، تین حملوں میں 42 افراد شہید،ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 2 days ago
نئی آئی سی سی پلیئرز رینکنگ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی مایوس کن کارکردگی، کیسے؟

نئی آئی سی سی پلیئرز رینکنگ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی مایوس کن کارکردگی، کیسے؟

  • 2 days ago
پاکستانی اداکار فردوس جمال نے بھارتی سپر سٹار شاہ رخ خان کی قابلیت کو چیلنج کر دیا، ایسا کیا کہ دیا؟

پاکستانی اداکار فردوس جمال نے بھارتی سپر سٹار شاہ رخ خان کی قابلیت کو چیلنج کر دیا، ایسا کیا کہ دیا؟

  • a day ago
بڑی خوشخبری: پاکستان سمیت سات ممالک کے شہریوں کیلئے نیا سعودی ویزا متعارف

بڑی خوشخبری: پاکستان سمیت سات ممالک کے شہریوں کیلئے نیا سعودی ویزا متعارف

  • a day ago
شارجہ سے کراچی آنے والا کارگو طیارہ لاپتا، بحیرۂ عرب میں سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری

شارجہ سے کراچی آنے والا کارگو طیارہ لاپتا، بحیرۂ عرب میں سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری

  • 2 days ago
پراسرار ہلاکت؟ ٹیوشن سینٹر کے واش روم سے 10 سالہ بچی کی لاش برآمد

پراسرار ہلاکت؟ ٹیوشن سینٹر کے واش روم سے 10 سالہ بچی کی لاش برآمد

  • 35 minutes ago
مالی سال 2026: اوورسیز پاکستانیوں نے کتنی ترسیلات بھیجیں؟ دنگ کر دینے والی معلومات

مالی سال 2026: اوورسیز پاکستانیوں نے کتنی ترسیلات بھیجیں؟ دنگ کر دینے والی معلومات

  • a day ago
سوشل میڈیا انفلوئنسرنے 17 سال کی عمر میں نکاح کر لیا

سوشل میڈیا انفلوئنسرنے 17 سال کی عمر میں نکاح کر لیا

  • an hour ago
بلوچستان: آپریشن میں فتنۃ الہندوستان کے 19 دہشتگرد ہلاک، فورسز کے 11جوان بھی شہید

بلوچستان: آپریشن میں فتنۃ الہندوستان کے 19 دہشتگرد ہلاک، فورسز کے 11جوان بھی شہید

  • 2 days ago
78 معصوم بچوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، سندھ حکومت کا بڑا اعلان

78 معصوم بچوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، سندھ حکومت کا بڑا اعلان

  • a day ago
وزیراعظم شہباز شریف کا ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ

وزیراعظم شہباز شریف کا ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ

  • 21 hours ago
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر کمی، چاندی مہنگی

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر کمی، چاندی مہنگی

  • 2 hours ago
Advertisement