نیول کمانڈ اینڈ سٹاف کانفرنس ،پاک بحریہ کی ناقابل تسخیر سمندری دفاعی صلاحیتوں کو سراہاگیا
ایڈمرل نوید اشرف نے میری ٹائم ڈومین میں ممکنہ روایتی اور غیر روایتی خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے جنگی تیاریوں کو برقرار رکھنے پر زور دیا،آئی ایس پی آر


اسلام آباد: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ سٹاف کانفرنس کا نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں انعقاد کیا گیا۔
آئی ایس پی آرکے مطابق چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے کانفرنس کی صدارت کرتے ہوئے ”معرکۂ حق“ کے دوران پاک بحریہ کی ناقابلِ تسخیر دفاعی صلاحیتوں اور کارکردگی کو سراہا، اور اسے قومی سطح پر بحری دفاع کی ایک نمایاں جھلک قرار دیا۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق دوران کانفرنس نیول چیف نے سمندری راستوں سے اشیائے ضروریہ کی ترسیل کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لیے پاک بحریہ کے فعال اقدامات کو بھی سراہا۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے مزید بتایا گیا کہ سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف نے میری ٹائم ڈومین میں ممکنہ روایتی اور غیر روایتی خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے جنگی تیاریوں کو برقرار رکھنے پر زور دیا۔
ایڈمرل نوید اشرف نے بغیر پائلٹ سسٹمز کی ترقی پر زور دیا، جن میں ڈرونز، بغیر عملے کے زیرِآب اور سطحی جہاز شامل ہیں، ان جدید نظاموں کی مدد سے نگرانی اور فوری ردعمل کی صلاحیتوں میں اضافہ ممکن ہو گا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس میں نیول چیف کی سربراہی میں پرنسپل سٹاف آفسرز اور فیلڈ کمانڈرز نے پاک بحریہ کی پالیسیوں اور منصوبوں کا جائزہ لیا۔

اداکارہ حمیرا علی کے چچا محمد علی نے اہم انکشافات کر دئیے
- 5 گھنٹے قبل

ہری پور:جائیداد کے تنازع پر فائرنگ سے 2 افراد قتل، متعدد زخمی
- 3 گھنٹے قبل

فلم ویلکم ٹو پنجاب ،پنجاب سے نکل کر بلوچستان پہنچ گئی
- 5 گھنٹے قبل

عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ،حکومت کا تمام یوٹیلٹی اسٹورز 31 جولائی تک بند کرنے کا فیصلہ
- 4 گھنٹے قبل

پنجاب کے مختلف شہروں میں طوفانی بارشیں،چھتیں، دیواریں گرنے اور کرنٹ لگنے سے 30 افراد جاں بحق
- ایک گھنٹہ قبل

آواران: سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی ،فتنہ الہندوستان کے 3 دہشتگرد جہنم واصل، میجر شہید
- ایک گھنٹہ قبل

سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بڑی کمی،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 5 گھنٹے قبل

قلات: مسافر بس پر نامعلوم افراد کی فائرنگ،3 افرادجاں بحق ،متعدد زخمی
- 4 گھنٹے قبل

وزیراعظم کا برطانیہ کیلئے پی آئی اے پروازوں کی بحالی پر اظہارِ تشکر
- 5 گھنٹے قبل

وفاقی کابینہ کا بڑا فیصلہ: ای او بی آئی کی پنشن میں 15 فیصد اضافے کی منظوری
- 4 گھنٹے قبل
اداکارہ حمیرا اصغر کیس میں اہم پیشرفت،مالک مکان سمیت 10 سے زائد افراد کے بیانات قلمبند
- 2 گھنٹے قبل

عالمی شہرت یافتہ فیشن ڈیزائنرمحمود بھٹی نے فرانسیسی خاتون کے حوالے سے وضاحتی بیان جاری کردیا
- 5 گھنٹے قبل