ضرورت پڑنے پر تادیبی کارروائی بھی ہوگی، کسی کو جھوٹا تاثر پیدا کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، شہباز شریف


وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اب ہر دو ماہ بعد وزارتوں کی کارکردگی کو جانچا جائے گا، اچھی کارکردگی دکھانے والی وزارت کو شاباش دی جائے گی، کمی کوتاہی کو دور کرنے کی کوشش کی جائے گی، ضرورت پڑنے پر تادیبی کارروائی بھی ہوگی، کسی کو جھوٹا تاثر پیدا کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ محرم الحرام کی مجالس کے پرامن انعقاد پر پوری قوم، چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ اور وزیر داخلہ محسن کو مبارکباد پیش کرنا چاہتا ہوں۔
انہوں نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس کا پر امن ماحول میں انعقاد وفاقی وزیر داخلہ،صوبائی اور آزاد کشمیر کی حکومتوں کے بہترین انتظامات سے ممکن ہوا، قومی وحدت، اتحاد اور بھائی چارے سے ہی امید افزا صورتحال بنی۔
وزیراعظم نے کہا ہے کہ حالیہ بارشوں پر این ڈی ایم اے حکام سے بریفنگ لی ہے، این ڈی ایم اے ایک جاندار ادارہ بن چکا ہے، بارشوں کے حوالے سے صوبوں کو ہدایات دی تھیں لیکن بدقسمتی سے بارشوں سے پورے پاکستان میں انسانی جانیں ضائع ہو گئیں، بالخصوص سوات میں انتہائی دلخراش واقعہ پیش آیا، ہمیں اس واقعے سے سبق سیکھنا چاہیے اور آئندہ کیلئے موثر اقدامات کے لیے پوری تیاری کرنی چاہیے۔
شہباز شریف نے کہا ہے کہ سٹاک ایکسچینج کا انڈیکس بلند ترین سطح پر پہنچا، سٹاک مارکیٹ میں تیزی سرمایہ کاروں کے اعتماد کا مظہر ہے، معاشی ترقی کے لیے ہم سب مل کر کاوشیں کر رہے ہیں۔
وزیراعظم نے کہا ہے کہ ہماری کابینہ کو ڈیڑھ سال کا عرصہ گزر گیا ہے، اب ہر 2 ماہ بعد ہر وزارت کی کارکردگی کو جانچیں گے، اچھے نتائج پر شاباش دیں گے اور خامیوں کو دور کرنے کی کوشش کریں گے اور اس کے لیے میں کسی تادیبی کارروائی سے بھی پیچھے نہیں ہٹوں گا۔
انہوں نے دوٹوک انداز میں متنبہ کیا کہ دوٹوک الفاظ میں کہنا چاہتا ہوں کہ کسی کو جھوٹا تاثر پیدا کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، صرف کارکردگی اور قوم کی خدمت ہی ترجیح ہے، جو معیار پر پورا اترے گا وہ ہمارے سروں کا تاج ہو گا اور جو معیار پر پورا نہیں اترا اسے احساس دلائیں گے۔
وزیراعظم نے مزید کہا ہے کہ احسن اقبال پر سالانہ ترقیاتی پروگرام کے حوالے سے بڑے سوالات اٹھ رہے تھے لیکن انہوں نے حیرانی میں مبتلا کیا ہے کہ سالانہ ترقیاتی اخراجات کا بجٹ 10 کھرب روپے سے بڑھ گیا ہے جس پر وہ مبارکباد کے مستحق ہیں۔
78 معصوم بچوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، سندھ حکومت کا بڑا اعلان
- 4 دن قبل
ملک میں پیٹرول کے بعد جیٹ فیول کی قیمت میں بھی اضافہ
- 2 دن قبل
سوشل میڈیا انفلوئنسرنے 17 سال کی عمر میں نکاح کر لیا
- 3 دن قبل
پنجاب یونیورسٹی کی سرکاری عمارت میں نجی مرغیاں پالنے کا انکشاف
- ایک گھنٹہ قبل

پنجاب میں 12 جعلی و غیر معیاری ادویات پکڑی گئیں
- ایک گھنٹہ قبل
عوام پر ایک اور بم: ملک بھر میں موٹرویز اور ہائی ویز کے ٹول ٹیکس میں پھر اضافہ
- 3 دن قبل

وزیراعظم شہباز شریف کا ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ
- 4 دن قبل
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر 2 روزہ سرکاری دورے پر ترکیہ پہنچ گئے
- 44 منٹ قبل
مشہور اداکار 3 ماہ قید کی سزا کاٹیں گے
- 3 دن قبل
پراسرار ہلاکت؟ ٹیوشن سینٹر کے واش روم سے 10 سالہ بچی کی لاش برآمد
- 3 دن قبل

ڈاکٹر ازقا مس سپرانیشنل پاکستان منتخب، پولینڈ میں ملک کی نمائندگی کریں گی
- ایک گھنٹہ قبل

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر کمی، چاندی مہنگی
- 3 دن قبل

.jpeg&w=3840&q=75)

