Advertisement
پاکستان

لکی مروت ، پنجاب جانے والی مین گیس پائپ لائن دھماکہ خیز مواد سے اڑا دی گئی

ایک ماہ کے دوران یہ تیسری بار ہے کہ گیس پائپ لائن کو نشانہ بنایا گیا ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Jul 16th 2025, 11:02 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
لکی مروت ، پنجاب جانے والی مین گیس پائپ لائن  دھماکہ خیز مواد سے اڑا دی گئی

لکی مروت کے علاقے وانڈا امیر میں بیٹنی آئل فیلڈ سے پنجاب جانے والی مین گیس پائپ لائن پر نامعلوم افراد نے دھماکہ خیز مواد سے حملہ کر کے پائپ لائن کو تباہ کر دیا۔ دھماکہ تھانہ صدر کی حدود میں پیش آیا جس کے نتیجے میں گیس کی فراہمی متاثر ہو گئی۔

واقعے کے بعد سکیورٹی اداروں نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ایک ماہ کے دوران یہ تیسری بار ہے کہ گیس پائپ لائن کو نشانہ بنایا گیا ہے، جس سے نہ صرف توانائی کی فراہمی میں خلل پیدا ہو رہا ہے بلکہ سیکیورٹی کی صورتحال پر بھی سوالات اٹھنے لگے ہیں۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نقصانات کے تخمینے اور مرمت کا کام جلد شروع کیا جائے گا، جبکہ پائپ لائن کی حفاظت کے لیے سکیورٹی اقدامات مزید سخت کیے جا رہے ہیں۔

Advertisement