Advertisement
علاقائی

پنجاب یونیورسٹی کی سرکاری عمارت میں نجی مرغیاں پالنے کا انکشاف

الیکٹریکل انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر پر سرکاری وسائل کے استعمال کا الزام، جامعہ نے معاملے کی جانچ کا عندیہ دے دیا، ڈائریکٹر کا مؤقف: طالبات کو قدرتی ماحول فراہم کرنے کے لیے مرغیاں رکھی ہیں

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 months ago پر Jul 13th 2026, 8:11 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پنجاب یونیورسٹی کی سرکاری عمارت میں نجی مرغیاں پالنے کا انکشاف

زوا لقرنین رانا سے

لاہور: پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ الیکٹریکل انجینئرنگ کی سرکاری عمارت میں نجی مرغیاں پالے جانے کا انکشاف سامنے آیا ہے، جبکہ الزام عائد کیا گیا ہے کہ اس مقصد کے لیے سرکاری عمارت، وسائل اور عملے کو بھی استعمال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق شعبہ الیکٹریکل انجینئرنگ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر کامران عابد نے شعبے کی عمارت کی چھت اور لان میں نجی مرغیاں رکھ رکھی ہیں، جن کے لیے چھت پر باقاعدہ ڈربے بھی تعمیر کرائے گئے۔ مزید یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ مرغیوں کو لان میں محفوظ رکھنے کے لیے تقریباً پانچ لاکھ روپے مالیت کا جنگلہ نصب کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لان میں جنگلہ لگائے جانے کے باعث طلبہ و طالبات کے لیے مین لائبریری تک جانے والا راستہ متاثر ہوا، جس سے انہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

الزامات کے مطابق نجی مرغیوں کی دیکھ بھال کے لیے شعبے کے سرکاری ملازمین کو ڈیوٹی پر مامور کیا گیا، جبکہ شدید گرمی کے دوران مرغیوں کو چھت سے منتقل کرکے شعبہ الیکٹریکل انجینئرنگ کی عمارت کے ہال میں رکھا گیا۔ یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ مرغیوں کو سرکاری ایئر کنڈیشنرز اور کولرز کی سہولت فراہم کی گئی، جبکہ ان کا دانہ ایک کلاس روم میں رکھا جاتا رہا۔

ذرائع کے مطابق ڈاکٹر کامران عابد اس وقت یونیورسٹی آف سرگودھا اور یونیورسٹی آف ساہیوال میں وائس چانسلر کے عہدے کے امیدوار بھی ہیں۔

دوسری جانب پنجاب یونیورسٹی کے ترجمان نے کہا ہے کہ شعبہ الیکٹریکل انجینئرنگ میں نجی مرغیاں رکھنے کی کوئی اجازت نہیں دی گئی۔ ان کے مطابق معاملے کا جائزہ لیا جائے گا اور حقائق سامنے آنے پر مناسب کارروائی کی جائے گی۔

ادھر ڈاکٹر کامران عابد نے اپنے مؤقف میں کہا کہ مرغیاں رکھنے کا مقصد طالبات کو قدرتی ماحول فراہم کرنا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مستقبل میں اسی مقصد کے تحت مزید پرندے بھی رکھے جائیں گے۔

Advertisement
لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

  • 15 hours ago
ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • a day ago
اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

  • 3 days ago
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • 3 days ago
احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

  • 3 days ago
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

  • 11 hours ago
پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

  • 3 days ago
اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

  • 20 hours ago
پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

  • 3 days ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

  • 21 hours ago
کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

  • 3 days ago
علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

  • 21 hours ago
Advertisement