ڈاکٹر ازقا پولینڈ میں ہونے والے عالمی مقابلہ حسن مس سپرانیشنل 2026 میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی


اسلام آباد: میڈیکل ڈاکٹر اور سماجی کارکن ڈاکٹر ازقا سہیل کو مس سپرانیشنل پاکستان منتخب کر لیا گیا ہے۔ وہ پولینڈ میں منعقد ہونے والے عالمی مقابلہ حسن مس سپرانیشنل 2026 میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی۔
مس سپرانیشنل دنیا کے پانچ بڑے عالمی بیوٹی پیجنٹس میں شمار کیا جاتا ہے، جہاں مختلف ممالک کی امیدوار اپنے ملک کی ثقافت، روایات، سماجی خدمات اور صلاحیتوں کو عالمی سطح پر اجاگر کرتی ہیں۔
ڈاکٹر ازقا سہیل پیشے کے اعتبار سے میڈیکل ڈاکٹر اور ایس تھیٹک پریکٹیشنر ہیں۔ وہ برطانیہ میں شعبۂ طب سے وابستہ ہیں اور خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے بھی سرگرم کردار ادا کر رہی ہیں۔ وہ لندن میں قائم فلاحی تنظیم اڈانا (ADANA) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی رکن بھی ہیں، جو خواتین اور بچیوں کی تعلیم، فلاح و بہبود اور سماجی ترقی کے مختلف منصوبوں پر کام کر رہی ہے۔
ڈاکٹر ازقا کا کہنا ہے کہ وہ اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کے ساتھ سماجی خدمات کو بھی زندگی کا اہم حصہ سمجھتی ہیں اور خواتین کے لیے بہتر مواقع پیدا کرنے کی کوششوں میں سرگرم رہتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ انہیں اپنی والدہ کی جدوجہد سے ہمیشہ حوصلہ اور رہنمائی ملی۔ ان کے بقول، ان کی والدہ کا تعلق پنجاب کے شہر ملکوال کے ایک چھوٹے سے گاؤں سے تھا، تاہم انہوں نے محنت، تعلیم اور عزم کے ذریعے برطانیہ میں کالج پرنسپل کا منصب حاصل کیا، جو ان کے لیے مسلسل تحریک کا ذریعہ ہے۔

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 20 گھنٹے قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 20 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 3 دن قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 3 دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 21 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 11 گھنٹے قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 20 گھنٹے قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 3 دن قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 3 دن قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 3 دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 دن قبل

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 15 گھنٹے قبل




