وفاقی کابینہ کا بڑا فیصلہ: ای او بی آئی کی پنشن میں 15 فیصد اضافے کی منظوری
وفاقی کابینہ نے عوامی صحت کے شعبے کو ریلیف دینے کی غرض سے انسدادِ سرطان، امراضِ قلب اور دیگر زندگی بچانے والی ادویات پر پانچ سالہ استثنیٰ کی منظوری بھی دی۔


اسلام آباد: وفاقی کابینہ نےایمپلائی اولڈ ایج بینیفٹس ادارے( ای او بی آئی) کی پنشن میں 15 فیصد اضافے کی منظوری دے دی جس کا اطلاق یکم جنوری 2025 سے ہو گا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں کئی اہم فیصلے کئے گئے ہیں۔
دوران اجلاس وزیراعظم نے ای او بی آئی میں اصلاحات کے لیے کابینہ کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کر دی جس میں غیر منظم شعبے کے ملازمین کو اولڈ ایج بینیفٹس دینے پر غور ہوگا،وفاقی کابینہ نے سی کیرج شپنگ ڈاکیومینٹس بل 2025 پر قانونی کارروائی کی منظوری دے دی۔
وفاقی کابینہ نے عوامی صحت کے شعبے کو ریلیف دینے کی غرض سے انسدادِ سرطان، امراضِ قلب اور دیگر زندگی بچانے والی ادویات پر پانچ سالہ استثنیٰ کی منظوری بھی دی۔
اس فیصلے سے نہ صرف عوام کو مہنگی ادویات کی قیمتوں میں کمی کا براہِ راست فائدہ ملے گا بلکہ پاکستانی فارماسیوٹیکل صنعت کو بھی بین الاقوامی معیار کے تحت تحقیق اور پیداوار بڑھانے کا موقع ملے گا،جبکہ اس سے ان ادویات کی کھلے عام فروخت پر پابندی عائد ہو گی۔
دوسری جانب وفاقی کابینہ نے کابینہ کمیٹی برائے لیجسلیٹو کیسز کے فیصلوں کی توثیق کر دی۔

قلات: مسافر بس پر نامعلوم افراد کی فائرنگ،3 افرادجاں بحق ،متعدد زخمی
- 4 گھنٹے قبل

عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ،حکومت کا تمام یوٹیلٹی اسٹورز 31 جولائی تک بند کرنے کا فیصلہ
- 4 گھنٹے قبل

اداکارہ حمیرا علی کے چچا محمد علی نے اہم انکشافات کر دئیے
- 5 گھنٹے قبل

سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بڑی کمی،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 5 گھنٹے قبل

آواران: سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی ،فتنہ الہندوستان کے 3 دہشتگرد جہنم واصل، میجر شہید
- ایک گھنٹہ قبل
اداکارہ حمیرا اصغر کیس میں اہم پیشرفت،مالک مکان سمیت 10 سے زائد افراد کے بیانات قلمبند
- 2 گھنٹے قبل

فلم ویلکم ٹو پنجاب ،پنجاب سے نکل کر بلوچستان پہنچ گئی
- 5 گھنٹے قبل

وزیراعظم کا برطانیہ کیلئے پی آئی اے پروازوں کی بحالی پر اظہارِ تشکر
- 5 گھنٹے قبل

پنجاب کے مختلف شہروں میں طوفانی بارشیں،چھتیں، دیواریں گرنے اور کرنٹ لگنے سے 30 افراد جاں بحق
- ایک گھنٹہ قبل

عالمی شہرت یافتہ فیشن ڈیزائنرمحمود بھٹی نے فرانسیسی خاتون کے حوالے سے وضاحتی بیان جاری کردیا
- 5 گھنٹے قبل

ہری پور:جائیداد کے تنازع پر فائرنگ سے 2 افراد قتل، متعدد زخمی
- 3 گھنٹے قبل

نیول کمانڈ اینڈ سٹاف کانفرنس ،پاک بحریہ کی ناقابل تسخیر سمندری دفاعی صلاحیتوں کو سراہاگیا
- 4 گھنٹے قبل