علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے کارگو ایریا میں خوفناک آتشزدگی، ریسکیو آپریشن جاری
پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے مطابق بروقت کارروائی سے آگ بجھا دی گئی ہے اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا


علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے کارگو ایریا میں خوفناک آتشزدگی کے بعد ریسکیو آپریشن کے ذریعے آگ پر قابو پالیا گیا۔
ریسکیو 1122 کے مطابق لاہور ائیرپورٹ کے کارگو ایریا میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی، جس کے بعد ریسکیو 1122 کو فوری طور پر اطلاع دی گئی۔ ابتدائی معلومات کے مطابق آگ کارگو ایریا میں لگی جس کے باعث وہاں ہنگامی صورت حال پیدا ہو گئی۔
اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ایمرجنسی وہیکلز فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئیں، جہاں ریسکیو اہلکاروں نے آگ بجھانے کا عمل شروع کیا۔ ابتدائی طور پر ریسکیو کی 8 گاڑیاں موقع پر روانہ کی گئیں تاکہ آگ پر قابو پایا جا سکے اور کسی ممکنہ نقصان کو روکا جا سکے۔
حکام کے مطابق آگ پر قابو پانے کے لیے آپریشن کے دوران صورتحال کی مسلسل نگرانی کی گئی۔
دوسری جانب پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بروقت کارروائی سے آگ بجھا دی گئی ہے اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ آگ لگنے کا واقعہ آپرن ایریا سے ایک کلومیٹر دُور پیش آیا۔
بیان کے مطابق پی آئی اے اور مینزیز شیڈز کو احتیاط کورڈن کیا گیا ہے۔ آگ بجھانے کی کارروائی میں ریسکیو 1122 اور پاک فضائیہ کی گاڑیاں بھی شامل ہوئیں جب کہ ایئرپورٹ منیجر، سی او او اور دیگر افسران موقع پر موجود رہے۔ اس دوران ایئرپورٹ آپریشن معمول کے مطابق جاری رہا۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر 2 روزہ سرکاری دورے پر ترکیہ پہنچ گئے
- 16 گھنٹے قبل
مشہور اداکار 3 ماہ قید کی سزا کاٹیں گے
- 4 دن قبل

وزیراعظم شہباز شریف کا ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ
- 5 دن قبل
سوشل میڈیا انفلوئنسرنے 17 سال کی عمر میں نکاح کر لیا
- 4 دن قبل

ڈاکٹر ازقا مس سپرانیشنل پاکستان منتخب، پولینڈ میں ملک کی نمائندگی کریں گی
- 16 گھنٹے قبل
پراسرار ہلاکت؟ ٹیوشن سینٹر کے واش روم سے 10 سالہ بچی کی لاش برآمد
- 4 دن قبل
عوام پر ایک اور بم: ملک بھر میں موٹرویز اور ہائی ویز کے ٹول ٹیکس میں پھر اضافہ
- 4 دن قبل
پنجاب یونیورسٹی کی سرکاری عمارت میں نجی مرغیاں پالنے کا انکشاف
- 16 گھنٹے قبل
ملک میں پیٹرول کے بعد جیٹ فیول کی قیمت میں بھی اضافہ
- 3 دن قبل
78 معصوم بچوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، سندھ حکومت کا بڑا اعلان
- 5 دن قبل

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر کمی، چاندی مہنگی
- 4 دن قبل

پنجاب میں 12 جعلی و غیر معیاری ادویات پکڑی گئیں
- 16 گھنٹے قبل

.jpeg&w=3840&q=75)

