خیبرپختونخوا سمیت ملک بھر میں شدید بارشوں اور سیلاب سے 45 افرادجاں بحق ،متعدد زخمی
خیبرپختونخوا کے بیشتراضلاع میں اگلے 48 گھنٹوں کے دوران مزید بارشوں کی پیشگوئی کردی گئی ہے۔


اسلام آباد: خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر میں حالیہ بارشوں سے ہونے والے نقصانات کی تفصیلات جاری کردی گئی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں حالیہ بارشوں سے اب تک 45 افراد جاں بحق ہوئے،پنجاب 13 اور خیبرپختونخوا میں 21 افراد حالیہ بارشوں میں جاں بحق ہوئے، سندھ 7 اور بلوچستان میں 4افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔
پرونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) خیبر پختونخوا کی رپورٹ کے مطابق سیلابی ریلوں کی زد میں آکر سوات میں 13، ایبٹ آباد میں 3 جبکہ پشاور، چارسدہ، مالاکنڈ اور شانگلہ میں ایک ایک شخص جاں بحق ہوا، جبکہ 11 افراد بھی زخمی ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق سوات میں 6 گھر مکمل تباہ ہوئے اور 50 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ دریائے سوات کا سیلابی ریلا دریائے کابل میں داخل ہوگیا جس کی وجہ سے دریائے کابل میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہوگیا۔
سیلابی ریلا آج کسی وقت نوشہرہ کے مقام سے گزرے گا، اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ نے الرٹ جاری کردیا۔
اسی طرح پنجاب میں حالیہ بارشوں سے 39 ، سندھ16 اور بلوچستان میں 2 افراد ذخمی ہوئے،حالیہ بارشوں سے پنجاب میں 19 مکانات کو جزوی نقصان پہنچا۔
حالیہ بارشوں کے دوران ملک بھر میں 9 ریسکیو آپریشن کئے گئے،7آپریشن خیبرپختونخوا،گلگت بلتستان اور بلوچستان میں ایک ایک ریسکیو آپریشن کیا گیا،مجموعی طور پر 135 افراد کو ریسکیو کیا گیا۔
دوسری جانب این ڈی ایم اے کی جانب سے بارشوں کا سلسلہ یکم جولائی تک جاری رہنے کا الرٹ تمام متعلقہ اضلاع کو پہلے ہی جاری کیا جاچکا ہے۔ خیبرپختونخوا کے بیشتراضلاع میں اگلے 48 گھنٹوں کے دوران مزید بارشوں کی پیشگوئی کردی گئی ہے۔
حکام نے قومی و صوبائی شاہراہوں پر مسافروں کو محتاط رہنے اور متبادل راستے اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے، عوام سے گزارش ہے کہ آندھی، ژالہ باری اور گرج چمک کے دوران محفوظ جگہوں پر پناہ لیں۔

اسٹیٹ بینک نے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا، نئی شرح سود کیا ہو گئی؟
- 17 hours ago

امریکا ایران معاہدہ پوری دنیا اورخطے میں امن اور خوشحالی کی راہ ہموار کرے گا،اسحاق ڈار
- 20 hours ago

پی سی بی نے سینٹرل کنٹریکٹس میں بڑی تبدیلیوں کا اعلان کردیا
- 16 hours ago

لاہور میں سجی پاکستان میوزک انڈسٹری کے چمکتے دمکتے ستاروں کی خوب صورت تقریب
- 19 hours ago
.jpg&w=3840&q=75)
امریکا ایران معاہدہ ہوتے ہی عالمی و مقامی منڈی میں سونا مہنگا ، نئی قیمت کیا ہو گئی؟
- 19 hours ago

روس کا ٹی یو-22 بمبار طیارہ ٹریننگ پرواز کے دوران گر کر تباہ،وزارت دفاع کی تصدیق
- 15 hours ago

مفاہمتی یادداشت میں لبنان سمیت تمام محاذوں پر جنگ بندی شامل ہے،اسماعیل بقائی
- 17 hours ago

مردان کے قریب پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ حادثے کا شکار، دونوں پائلٹ شہید، آئی ایس پی آر
- 21 hours ago

کینیڈا میں علی ظفر کا تاریخی کنسرٹ، 45 ہزار سے زائد افراد شریک
- 19 hours ago

ایران کے ساتھ معاہدہ طے پا چکا ہے، ہرمز سے بحری جہازوں کی آمدورفت دوبارہ شروع ہو گئی ہے ،ٹرمپ
- 15 hours ago

مینگو ڈپلومیسی سے معاشی سفارتکاری تک،جکارتا میں ایک ملاقات اور پاکستان کے نرم تشخص کی کہانی
- 17 hours ago

عالمی شہرت یافتہ فیشن ڈیزائنر آمنہ انعام کی سالگرہ کی تقریب، فیملی سمیت شوبز شخصیات کی شرکت
- 16 hours ago















