نکاح نامے پر دستخط کے بعد بیوی کو حق مہر سمیت طے شدہ حقوق سے محروم نہیں کیا جا سکتا،عدالت عالیہ
ہائی کورٹ نے آبزرویشن دی کہ عدالتوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ نکاح نامے کی شرائط کی تشریح کرتے ہوئے خواتین کے قانونی حقوق کا تحفظ یقینی بنائیں


لاہور ہائیکورٹ نے اپنے ایک فیصلے میں کہا ہے کہ نکاح نامے پر دستخط کے بعد بیوی کو حق مہر سمیت طے شدہ حقوق سے محروم نہیں کیا جا سکتا اور شوہر کسی ابہام کا فائدہ اٹھا کر بیوی کے حقوق سلب نہیں کر سکتا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کےجسٹس سلطان تنویر نے حق مہر میں دی گئی دو ایکڑ زمین کے تنازع پر خاتون کی درخواست منظور کرتے ہوئے ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا اور کیس دوبارہ سماعت کے لیے واپس بھجوا دیا۔عدالت نے چار صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ بھی جاری کر دیا۔
جاری کردہ فیصلےکے مطابق فریقین کے درمیان 2015 میں نکاح ہوا تھا اور نکاح نامے میں دو ایکڑ زمین بطور حق مہر مقرر کی گئی تھی۔ شوہر نے زمین منتقل کرنے کے بجائے 2015 کے ریٹ کے مطابق 16 لاکھ روپے ادا کیے تھے، جبکہ ٹرائل کورٹ نے اس اقدام کو درست قرار دیا تھا۔
لاہور ہائیکورٹ نے قرار دیا کہ ریکارڈ کے مطابق حق مہر زمین کی صورت میں مقرر کیا گیا تھا، اس لیے ٹرائل کورٹ نے حق مہر کی شق کی درست تشریح نہیں کی۔ اگر زمین کے بدلے رقم ادا کی جانی ہو تو اس کا تعین موجودہ مارکیٹ ویلیو کے مطابق ہونا چاہیے۔
دوران سماعت عدالت نے کہا کہ نکاح نامہ ایک سول معاہدہ ہے اور اس کی شرائط کو فریقین کی حقیقی نیت کے مطابق سمجھا جانا چاہیے۔ کسی بھی شق کی تشریح کرتے وقت یہ جاننا ضروری ہے کہ نکاح کے وقت فریقین کی اصل منشا کیا تھی اور خاتون کو اپنے حقوق کا مکمل علم تھا یا نہیں۔
ہائی کورٹ نے آبزرویشن دی کہ عدالتوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ نکاح نامے کی شرائط کی تشریح کرتے ہوئے خواتین کے قانونی حقوق کا تحفظ یقینی بنائیں۔

سینئرجج جبری ریٹائر، وجہ سامنے آگئی
- 4 days ago
ڈرون حملے میں کارگو جہاز غرق
- 4 days ago
خاتون فٹبالر سمندر میں اچانک ڈوب گئ، کہاں پہنچنے کی کوشش کر رہی تھی؟
- 19 hours ago
پاکستان علماء کونسل کا ’’پیغامِ پاکستان‘‘ مہم شروع کرنے کا اعلان
- 3 days ago

لاہور: غازی آباد تھانے میں ذہنی معذور لڑکی سے مبینہ زیادتی، 78 اہلکار معطل
- 14 hours ago
طلبہ کی موجیں: 4 اگست کو تعلیمی ادارے بند رہیں گے
- 4 days ago
پولیس کا جنون، لڑکی نے خودکشی کیوں کی؟
- 20 hours ago
آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ میں معلوماتی و تربیتی سیشنز
- 20 hours ago
بڑی خوشخبری: اہم عرب ملک کی نئی ایئرلائن کا پاکستان کے لیے براہِ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان
- 4 days ago
عبداللہ طاہر قتل کیس: مرکزی مبینہ شوٹر کی شناخت، 6 سہولت کار گرفتار
- 20 hours ago
پاکستانی عمرہ زائرین کے لیے نئی لگنے والی شرط کیا ہے؟
- 20 hours ago
پاکستان اور چین کی دوستی آزمودہ اور وقت کی ہر کسوٹی پر ہمیشہ پوری اتری ہے: چیف آف ڈیفنس فورسز عاصم منیر
- 4 days ago



.jpeg&w=3840&q=75)