پنجگور:سیکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، بھارتی حمایت یافتہ 6 خارجی جہنم واصل
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بلوچستان کے ضلع پنجگور میں بھارتی حمایت یافتہ 6 دہشتگردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے


راولپنڈی: سیکیوررٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع پنجگور میں خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے6 بھارتی حمایت یافتہ خارجیوں کو جہنم واصل کر دیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر )کے مطابق بلوچستان کے ضلع پنجگور میں آپریشن بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا، آپریشن میں دہشت گردوں کے کئی ٹھکانوں پر چھاپے مارے گئے۔
ترجمان کے مطابق پنجگور میں ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود، آئی ای ڈیز اور گاڑی برآمد کی گئی، فتنہ الہندوستان کے ہلاک دہشت گرد متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔
ترجمان آئی ایس پی آر کی جانب سے بتایا گیا کہ علاقے میں موجود کسی بھی بھارتی سرپرستی یافتہ دہشت گرد کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشنز جاری ہیں۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے وفاقی ایپکس کمیٹی برائے نیشنل ایکشن پلان کے منظور شدہ وژن عزمِ استحکام کے تحت دہشت گردی کے خلاف اپنی مسلسل مہم پوری رفتار سے جاری رکھیں گے تاکہ ملک سے بیرونی سرپرستی اور حمایت یافتہ دہشت گردی کے ناسور کا مکمل خاتمہ کیا جا سکے۔
وزیر اعظم کا سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
دوسری جانب وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بلوچستان کے ضلع پنجگور میں بھارتی حمایت یافتہ 6 دہشتگردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے معصوم اور نہتے پاکستانی شہریوں کی جان و مال کو نقصان پہنچانے والے بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا، حکومت پاکستان ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پر عزم ہے۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے
- 2 days ago

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار
- 2 days ago

اسٹیج اداکار عابد چارلی کا سرکاری سطح پرعلاج شروع، میڈیکل بورڈ بنا دیا گیا
- 20 hours ago

پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا
- 2 days ago

مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25 ویں صدر منتخب ہوگئے
- 21 hours ago
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد
- 2 days ago

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
- 15 hours ago

نئے صوبوں کی تعداد پر بحث ہونی چاہیے، صدر ینگ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن
- 21 hours ago

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی
- 2 days ago

ٹرمپ کا شی جن پنگ کا غیر معمولی استقبال
- 18 hours ago

سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد
- 2 days ago

پانچواں روز: ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی
- 20 hours ago






