عوام کو ایک اورجھٹکا، کراچی سمیت ملک بھر کیلئے فی یونٹ بجلی ایک روپے 19 پیسے مہنگی
نیپرا نوٹیفکیشن کے مطابق اپریل 2026 کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کراچی سمیت ملک بھر کیلئے فی یونٹ بجلی ایک روپے 19 پیسے مہنگی کر دی گئی


نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے اپریل 2026 کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی ایک روپے 19 پیسے مہنگی کردی جبکہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی 1 روپے 98 پیسے فی یونٹ سستی کر دی۔
نیپرا نوٹیفکیشن کے مطابق اپریل 2026 کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کراچی سمیت ملک بھر کیلئے فی یونٹ بجلی ایک روپے 19 پیسے مہنگی کر دی گئی۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکڑک صارفین پر بھی ہوگا، اضافےکا اطلاق رواں ماہ جون کے بلوں میں کیا جائے گا۔
سی پی پی اے نے اپریل کی ایڈجسٹمنٹ میں ایک روپے 73 پیسے فی یونٹ اضافہ مانگا تھا۔
دوسری جانب سال 2026کی پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی 1 روپے 98 پیسے سستی کر دی گئی۔ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں صارفین کو 67 ارب سے زائد کا ریلیف ملے گا۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق جون، جولائی اور اگست کے بلوں پر ہوگا۔ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت تین ماہ تک ہر ماہ بجلی1 روپے 98 پیسے فی یونٹ سستی ہوگی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اطلاق کے الیکٹرک سمیت ملک بھر کیلئے ہوگا، لائف لائن صارفین پر اطلاق نہیں ہوگا۔

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
- 16 hours ago

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی
- 2 days ago

ٹرمپ کا شی جن پنگ کا غیر معمولی استقبال
- 20 hours ago

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے
- 2 days ago

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار
- 2 days ago

پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا
- 2 days ago

پانچواں روز: ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی
- 21 hours ago

سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد
- 2 days ago

مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25 ویں صدر منتخب ہوگئے
- a day ago
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد
- 2 days ago

نئے صوبوں کی تعداد پر بحث ہونی چاہیے، صدر ینگ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن
- a day ago

اسٹیج اداکار عابد چارلی کا سرکاری سطح پرعلاج شروع، میڈیکل بورڈ بنا دیا گیا
- a day ago






