ترجمان کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گرد عناصر علاقے میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں سرگرم رہے تھے،


راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی 2 الگ الگ کارروائیوں میں بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 4 خوارج ہلاک کر دیئے گئے۔
ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی گئی، شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد بھارتی حمایت یافتہ 2 خوارج جہنم واصل ہو گئے۔
ترجمان پاک فوج نے مزید بتایا کہ ضلع مہمند میں ایک اور آپریشن میں مزید 2 خوارج ہلاک کر دیئے گئے، ہلاک ہونے والے خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا۔
ترجمان کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گرد عناصر علاقے میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں سرگرم رہے تھے، علاقے میں موجود کسی بھی دوسرے خارجی کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سیکیورٹی فورسز اور پاکستان کے قانون نافذ کرنے والے ادارے وفاقی ایپکس کمیٹی برائے نیشنل ایکشن پلان کے منظور کردہ وژن عزمِ استحکام کے تحت دہشت گردی کے خلاف اپنی مسلسل مہم پوری قوت کے ساتھ جاری رکھیں گے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملک سے بیرونی سرپرستی اور حمایت یافتہ دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی
- 2 دن قبل

مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25 ویں صدر منتخب ہوگئے
- ایک دن قبل

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
- 17 گھنٹے قبل
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد
- 2 دن قبل

ٹرمپ کا شی جن پنگ کا غیر معمولی استقبال
- 20 گھنٹے قبل

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار
- 2 دن قبل

پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا
- 2 دن قبل

اسٹیج اداکار عابد چارلی کا سرکاری سطح پرعلاج شروع، میڈیکل بورڈ بنا دیا گیا
- ایک دن قبل

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے
- 2 دن قبل

نئے صوبوں کی تعداد پر بحث ہونی چاہیے، صدر ینگ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن
- ایک دن قبل

پانچواں روز: ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی
- ایک دن قبل

سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد
- 2 دن قبل






