وزیراعلیٰ مریم نواز نے دورہ لندن کیلئے سرکاری لگژری طیارے کے استعمال کی رقم ادا کردی
مریم نواز کی جانب سے پنجاب حکومت کو 2 کروڑ 71 لاکھ 94 ہزار 4 روپے کی ادائیگی کردی گئی ہے


اہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے دورہ لندن کے لیے سرکاری طیارے کے استعمال کی رقم ادا کر دی۔
ذرائع کے مطابق مریم نواز نے اخراجات خود سے ادا کیے۔
مریم نواز رواں ماہ کے آغاز میں اپنی بیٹی ماہ نور صفدر کی گریجویشن تقریب میں شرکت کے لیے لندن گئی تھیں اور انہوں نے اس سفر کے لیے پنجاب حکومت کا گلف اسٹریم جی 500 طیارہ استعمال کیا تھا، جسے انہوں نے اپنا نجی دورہ قرار دیا تھا۔
مریم نواز کی جانب سے پنجاب حکومت کو 2 کروڑ 71 لاکھ 94 ہزار 4 روپے کی ادائیگی کردی گئی ہے۔
یہ وہی لگژری طیارہ ہے جس کی خریداری پر پنجاب حکومت کو شدید تنقید کا سامنا ہے۔
مریم نواز کے نجی دورۂ لندن پر اپوزیشن رہنماؤں اور ناقدین کی جانب سے سخت تنقید کی گئی تھی اور موقف اختیار کیا گیا تھا کہ نجی سفر کے لیے سرکاری طیارے کا استعمال غریب عوام کے پیسوں کا ضیاع ہے۔
عظمیٰ بخاری نے وضاحت دیتے ہوئے کہا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب اپنے دورہ لندن پر آنے والے جہاز کے تمام اخراجات اپنے پاس سے ادا کریں گی۔


اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 18 گھنٹے قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 18 گھنٹے قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 3 دن قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 3 دن قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 3 دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 دن قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 3 دن قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 3 دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 20 گھنٹے قبل

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 13 گھنٹے قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 19 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 9 گھنٹے قبل

