ریڈیو اورٹیلی ویژن کے معروف فنکار طارق عزیز کی پانچویں برسی آج منائی جارہی ہے
انہوں نے اپنے فنی سفر کا آغاز ساٹھ کی دہائی میں ریڈیو پاکستان سے بطور پروگرام میزبان کے کیا اور بعد ازاں پی ٹی وی کے پہلے مرد اناؤنسر بن گئے


لاہور:ابتدا ہے رب جلیل کے با برکت نام سے جو دلوں کے بھید خوب جانتا ہے۔ دیکھتی آنکھوں سنتے کانوں آپ کو طارق عزیز کا سلام پہنچے!!
ریڈیو اورپاکستان ٹیلی ویژن(پی ٹی وی) کے معروف اینکر طارق عزیز کی پانچویں برسی آج منائی جارہی ہے۔
طارق عزیز28اپریل 1936 کو جالندھر میں پیدا ہوئے بعد ازاں ان کے خاندان نے پاکستان ہجرت کی اور ضلع ساہیوال میں مقیم ہوگئے۔
انہوں نے اپنے فنی سفر کا آغاز انیس سو ساٹھ کی دہائی میں ریڈیو پاکستان سے بطور پروگرام میزبان کے کیا اور بعد ازاں پاکستان ٹیلی ویژن کے پہلے مرد اناؤنسر بن گئے اور ٹیلی ویژن کے پہلے پروگرام کی میزبانی کی۔
طارق عزیز نے پاکستان ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والے معلوماتی پروگرام ''نیلام گھر'' سے ملک گیرشہرت حاصل کی جو پہلی مرتبہ 1974ء میں نشر ہوا۔
اس کے علاوہ انہوںنے 1967ء میں بننے والی اردو فلم ''انسانیت''سے اپنے فلمی سفر کا آغاز کیا۔
حکومت پاکستان نے ان کی فنی خدمات کے اعتراف میں انہیں 1992ء میں تمغہ برائے حسن کارکردگی سے نوازا۔
انہوںنے پاکستان سے پیار محبت اور وفا کی انتہا کردیان کی اپنی کوئی اولاد نہ تھی، مرنے سے قبل اپنی تمام جائیداد اپنے پیارے وطن پاکستان کو وقف کردی۔
انکی وصیت کے مطابق تدفین سے قبل انکی پراپرٹی اور 4 کروڑ 41 لاکھ روپے کی رقم قومی خزانے میں جمع کرادی گئی۔
طارق عزیر17 جون 2020ءکو اس دنیا فانی سے کوچ کرگئے مگر ان کی خدمات لوگوں کے ذہن میں آج بھی تروتازہ ہے۔

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم ٹی 20 سیریز کھیلنے آئرلینڈ پہنچ گئی
- 7 گھنٹے قبل

چیئرمین سینیٹ اور ایرانی صدر کی اہم ملاقات، دوطرفہ تعلقات، خطے کے امن و استحکام پر تبادلہ خیال
- 7 گھنٹے قبل

شیخ حسینہ پر انسانیت سوز جرائم کا مقدمہ: زخمی مظاہرین کا پہلا گواہ عدالت میں پیش
- 7 گھنٹے قبل

ایرانی صدر کی وفد کے ہمراہ ایوان صدر آمد، آصف زرداری نےپرتپاک استقبال کیا
- 8 گھنٹے قبل

غزہ میں بمباری، 44 فلسطینی شہید؛ خان یونس میں ہلال احمر کی عمارت پر حملہ، قحط سے اموات 175 تک پہنچ گئیں
- 7 گھنٹے قبل

غذائی قلت کا شکار فلسطینیوں کے لیے 100 ٹن امدادی سامان روانہ
- 9 گھنٹے قبل

وفاقی وزیر ریلوے کا پنجاب کے تمام ریلوے اسٹیشنوں پر مفت وائی فائی کی فراہمی کا اعلان
- 9 گھنٹے قبل

نوازشریف کے چچازاد بھائی میاں شاہد شفیع کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی
- 9 گھنٹے قبل

افغانستان کے عبوری وزیر خارجہ امیر خان متقی کا دورۂ پاکستان ملتوی
- 7 گھنٹے قبل

اداکارہ رمیا کو آن لائن ریپ اور قتل کی دھمکیاں، دو افراد گرفتار
- 7 گھنٹے قبل

سڈنی ہاربر برج پر 90 ہزار افراد کا تاریخی مارچ: فلسطین سے یکجہتی، غزہ میں امن کا مطالبہ
- 7 گھنٹے قبل
عمران خان کبھی ملک چھوڑنے کا سوچ بھی نہیں سکتے، علی امین گنڈاپور
- 7 گھنٹے قبل