اسرائیل میں موجود ملٹری انٹیلی جنس سینٹر اور موساد کے آپریشنز پلاننگ سینٹر کو نشانہ بنایا گیا، پاسداران انقلاب


مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے اسرائیل کے حساس فوجی اور انٹیلی جنس مراکز پر براہِ راست حملے کیے ہیں۔
ایرانی پاسداران انقلاب نے کہا ہے کہ اسرائیل میں موجود ملٹری انٹیلی جنس سینٹر اور موساد کے آپریشنز پلاننگ سینٹر کو نشانہ بنایا گیا۔ حملے کی نوعیت اور نقصان کی تفصیلات فوری طور پر سامنے نہیں آئیں، تاہم ایرانی بیان کو خطے میں ایک نئے مرحلے کی جانب پیش قدمی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
🚨⚡Footage shows the Mossad headquarters on fire after an Iranian strike. pic.twitter.com/gCIg7jVtzV
— RussiaNews 🇷🇺 (@mog_russEN) June 17, 2025
اس سے قبل اسرائیلی رپورٹس میں مرکزی ساحلی شہر ہرتزلیہ میں میزائل حملے کو ایک حساس مقام کو نشانہ بنانا قرار دیا گیا جو عموماً کسی فوجی یا اسٹریٹیجک ہدف کے لیے استعمال ہونے والا کوڈ ہوتا ہے۔
علاوہ ازیں، ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق وزیر خارجہ عباس عراقچی نے تین یورپی ممالک کے وزرائے خارجہ سے ٹیلیفونک گفتگو کی۔ گفتگو کے دوران عراقچی نے اسرائیل کی کھلی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ حملے ایران کی خودمختاری پر حملہ اور سفارت کاری کے چہرے پر ایک ”بے مثال ضرب“ ہیں۔
انہوں نے یورپی ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل کی اس کھلی جارحیت کی کھل کر مذمت کریں اور مغربی ممالک کی جانب سے اسرائیل کے ساتھ نرمی کے رویے کو ختم کیا جائے۔
ایران کی وزارت صحت کی جانب سے جاری حکم کے مطابق ملک بھر کے تمام ڈاکٹروں، نرسوں اور طبی عملے کی تمام چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ نائب وزیر صحت نے اعلان کیا کہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر تمام طبی عملے کو فوری طور پر اپنی ذمہ داریوں پر واپس بلایا جا رہا ہے۔
انڈر 19ایشیا کپ: بھارت نے پاکستان کو 90رنز سے ہرادیا
- 9 hours ago
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 2 days ago
آسٹریلیا ، فائرنگ واقعے میں 12افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 9 hours ago

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 2 days ago

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 2 days ago

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- a day ago
پاکستان ڈیجیٹل اثاثوں کے ضابطے میں عالمی ماڈل بننے کا خواہاں ہے،بلال
- 9 hours ago
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- a day ago

پاکستان کی سوڈان میں اقوام متحدہ کی عبوری سکیورٹی فورس پرحملے کی مذمت
- 9 hours ago
سڈنی حملہ دہشت گردی ہے جس میں صرف یہودیوں کو نشانہ بنایا گیا، آسٹریلوی وزیراعظم
- 8 hours ago
خیبرپختونخوا:ضلع مہمند، بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیاں، فتنہ الخوارج کے 13 دہشت گرد ہلاک
- 9 hours ago

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- a day ago





