Advertisement
تفریح

فلم ’ویلکم ٹو پنجاب‘ میں گلوکارہ عذرا جہاں کی گائی’’ دھمال‘‘ کی دھوم 

فلم ویلکم ٹو پنجاب کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے جس کو بہت سراہا گیاہے فلم رواں سال 14اگست کو ریلیز کی جائے گی۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 months ago پر Jun 17th 2025, 3:47 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
فلم ’ویلکم ٹو پنجاب‘ میں گلوکارہ عذرا جہاں کی گائی’’ دھمال‘‘ کی دھوم 

لاہور: فلم ’ویلکم ٹو پنجاب‘ میں ملک کی معروف گلوکارہ عذرا جہاں کی آواز میں گائی گئی دھمال’ سخی شہباز قلندر‘‘ کو شامل کرلیا گیا۔

 اس دھمال کی ریکارڈنگ ادریس اسٹوڈیو لاہور میں کی گئی جبکہ دھمال کی موسیقی رونق علی رونقی نے ترتیب دی ،جس کی شوٹنگ سخی لعل شہباز قلندر رحمتہ اللہ علیہ کے مزار پر کی جائے گی ۔

ریکارڈنگ کے موقع پر اسٹوڈیو میں فلم ساز صفدر ملک ،ہدایتکار شہزاد رفیق ،جاوید واڑئچ، اور دیگر بھی موجود تھے۔

 فلم ویلکم ٹو پنجاب کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے جس کو بہت سراہا گیاہے فلم رواں سال 14اگست کو ریلیز کی جائے گی۔

Advertisement