Advertisement

پشاور:حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں کانگو وائرس کے متاثرہ دو مریض داخل

طبی امداد کے بعد متاثرہ دونوں مریضوں کی حالت خطرے سے باہر ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 months ago پر Jun 17th 2025, 3:58 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پشاور:حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں کانگو وائرس کے متاثرہ دو مریض داخل

حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں کانگو وائرس کے متاثرہ دو مریض داخل کیے گئے جن کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔

ترجمان اسپتال کے مطابق 28 سالہ اعجاز نامی مریض کا تعلق کرک سے ہے، جسے 14 جون کو تشویشناک حالت میں اسپتال لایا گیا۔ کرک سے 23سالہ متاثرہ صفیان نامی مریض کو بھی 15 جون کو اسپتال لایا گیا تھا۔

طبی امداد کے بعد متاثرہ دونوں مریضوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

اسپتال کے ترجمان کے مطابق دونوں متاثرہ مریض جانوروں کی دیکھ بھال کا کام کرتے ہیں۔

Advertisement