24 گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر ڈینگی کے 4 ہزار 611 ٹیسٹ کیے گئے جن میں 829 کیسز مثبت آئے،محکمہ صحت


کراچی : ڈینگی بخار سے ہونے والی ہلاکتوں کا سلسلہ تھم نہ سکا،گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران مزید 2 افراد ڈینگی بخار کا شکار ہوکر انتقال کرگئے،رواں سال کے دوران ڈینگی بخارسے ہونے والی اموات کی تعداد 31 ہوگئی۔
محکمہ صحت صوبہ سندھ کے کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر ڈینگی کے 4 ہزار 611 ٹیسٹ کیے گئے جن میں 829 کیسز مثبت آئے،کراچی میں 3 ہزار 94 کیے گئے جن میں 419 مثبت کیسز کی تصدیق ہوئی،حیدرآباد ڈویژن میں 1 ہزار 517 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 410 کیسز مثبت آئے۔
صوبائی محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے بھر کے سرکاری اسپتالوں میں 101 نئے کیسز داخل ہوئے ۔پرائیویٹ اسپتالوں میں 82 نئے مریض داخل ہوئے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے بھر کے سرکاری اسپتالوں سے 123 مریض صحت ہوئے،پرائیویٹ اسپتالوں سے 93 مریض صحتیاب ہوکر گھر گئے۔
اس حوالے سے صوبائی سیکریٹری صحت ریحان بلوچ کا کہنا ہے کہ رواں ماہ ڈینگی سے صوبے بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد 8 ہزار 891 ریکارڈ ہوئی، رواں سال صوبے بھر میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 14 ہزار 468 ہے، اس وقت صوبے بھر کے سرکاری اسپتالوں میں داخل مریضوں کی تعداد 245 ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پرائیویٹ اسپتالوں میں داخل مریضوں کی تعداد 173 ہے، کراچی کے سرکاری اسپتالوں میں ڈینگی کے مریضوں کے لیے 291 بیڈ مختص ہیںحیدرآباد میں 167 اوردیگر اضلاع میں 556 ہےجبکہ صوبے بھر میں ڈینگی کے مریضوں کےلیے 1025 بیڈ مختص کیے گئے ہیں۔
اسی طرح کراچی کے پرائیویٹ اسپتالوں میں ڈینگی کے مریضوں کے لیے 204 بیڈ مختص ہیںحیدرآباد میں 211 اور اندرون سندھ میں 65 ہے،صوبے بھر میں اس وقت 55 لیباریٹریز سے ڈیٹا وصول کیا جارہا ہے، کراچی میں کل 36 لیبارٹریز ڈینگی ٹیسٹنگ کر رہی ہیں ،13 سرکاری اور 23 نجی لیبارٹریز شامل ہیں۔

امریکا کی پاکستان کے حقِ دفاع کی بھرپور حمایت، دہشت گردی کے خلاف اقدامات کی توثیق
- 2 hours ago
معروف مذہبی اسکالرعلامہ ناصر مدنی کو نماز جمعہ سے قبل خطاب کے دوران دل کا دورہ، اسپتال منتقل
- 3 hours ago

لاہور میں دو غیر ملکی خواتین اغوا، زیادتی اور ڈیڑھ ملین ڈالر تاوان کے مقدمے میں 4 ملزمان گرفتار
- a day ago
چیف آف ڈیفنس فورسزعاصم منیر آیت اللہ خامنہ ای کے جنازے میں شرکت کے لئے ایران پہنچ گئے
- 3 hours ago
سوات: جھیل سیف اللہ میں سیاحوں کی کشتی الٹنے سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق
- 2 days ago
وزیرِاعظم اور فیلڈ مارشل کی تہران میں آیت اللہ خامنہ ای کی یاد میں تعزیتی تقریب میں شرکت
- an hour ago
امریکی بحریہ کا ہیلی کاپٹر بحیرہ عرب میں گر کر تباہ
- a day ago
دریائے کنہار سے ریسکیو کیے گئے چاروں افراد گرفتار کر لئے گئے
- a day ago
پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- a day ago

کوئٹہ سے پشاور جانے والی مسافر کوچ کھائی میں جا گری، 40 افراد جاں بحق، 8 زخمی
- 3 hours ago
مالی سال 2025-26: پنجاب ریونیو اتھارٹی نے تاریخ کا سب سے زیادہ 368 ارب سے زائد ٹیکس اکٹھا کر لیا
- a day ago
ملک بھر میں مون سون بارشوں سے تباہی، مختلف حادثات میں 15 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
- a day ago





.jpeg&w=3840&q=75)







