آپتھلمولوجیکل سوسائٹی اور پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے باہمی اشتراک سے "کالا موتیا کے جدید علاج" پر ورکشاپ کا انعقاد
ورکشاپ میں کالا موتیا کے جدید علاج میں لیزر کے استعمال اور اس کے عملی انتظام کے حوالے جدید تحقیق اور نئی ادویات کے بارے میں شرکاء کو بریفنگ دی

.jpeg&w=3840&q=75)
لاہور: پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن لاہور نے MEDCONG2026 کے سلسلے میں آپتھلمولوجیکل سوسائٹی آف پاکستان (OSP) لاہور کے تعاون سے ایک پری کانفرنس ورکشاپ کا انعقاد کیا۔
اس ورکشاپ کا عنوان "کالا موتیا کا جدید علاج" تھا، جو سردار ٹرسٹ آئی ہاسپٹل، مین کینال روڈ لاہور میں منعقد ہوئی۔ اس پروگرام میں میڈیکل، سرجیکل اور لیزر مینجمنٹ کے سیشنز کے علاوہ ایک انٹرایکٹو سیشن بھی شامل تھا، جس میں نوجوان ڈاکٹروں کو کالا موتیا کے عملی انتظام کے بارے میں اہم نکات سکھائے گئے۔
اس تربیتی ورکشاپ کا مقصد نوجوان ماہرین امراض چشم اور پوسٹ گریجویٹ ریذیڈنٹس کو کالا موتیا کی جدید تشخیص اور طریقہ علاج سے روشناس کروانا تھا۔ تقریب کے فوکل پرسن پروفیسر چوہدری جاوید اقبال تھے۔ ڈاکٹر اظہار احمد چوہدری نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور دیگر مہمان گرامی میں پروفیسر محمد معین پرو وائس چانسلر ، پروفیسر ڈاکٹر رضا علی شاہ، پروفیسر عاطف منصور،پروفیسر ایم علی اے صادق، ڈائریکٹر سردار ٹرسٹ آئی ہاسپٹل، پرفیسر میاں محمد شفیق ، پروفیسر میاں ارشد محمود ، ڈاکٹر عرفان کرامت ، ڈاکٹر ارشد ہمایوں ، ڈاکر ارشد حُسین ، ڈاکٹر شاہد شہاب ، فہمان شہزاد، ایڈمن مینیجر، ڈاکٹر عرفان علی، کنسلٹنٹ آئی سرجن اور مختلف ہسپتالوں سے آئے ہوئے ڈاکٹرز اور پی ایم اے لاہور کے اراکین نے کثیر تعداد میں اس ورکشاپ میں خصوصی طور پر شرکت کی۔
پروفیسر چوہدری جاوید اقبال (چیف کنسلٹنٹ) نے پاکستان میں کالا موتیا کی وجہ سے ہونے والی بینائی کی محرومی کے بوجھ پر بات کی اور اس بات پر زور دیا کہ PMA اس بوجھ کو کم کرنے میں کس طرح فعال کردار ادا کر سکتی ہے۔ انہوں نے کالا موتیا کے علاج میں لیزر کے استعمال اور اس کے عملی انتظام کے حوالے سے بھی تفصیلی آگاہی فراہم کی۔
پروفیسر عاطف منصور نے کالا موتیا کے طبی انتظام میں ہونے والی جدید تحقیق اور نئی ادویات کے بارے میں شرکاء کو بریفنگ دی۔
پروفیسر سید رضا علی شاہ نے کالا موتیا کی سرجری کے شعبے میں ہونے والی نئی ایجادات اور جراحی کے جدید طریقوں پر سیر حاصل گفتگو کی۔
پروفیسر جاوید چوہدری نے انٹر ایکٹو سیشن میں نوجوان ڈاکٹرز کو پاکستان کے معروضی حالات کے مُطابق کالا موتیا کےعملی علاج اور نابینا پن سے بچنے کے لئے تفصیلی رہنمائی فراہم کی ۔
ڈاکٹر اظہار احمد چوہدری (صدر PMA سینٹر) نے بطور مہمان خصوصی اپنے خطاب میں کہا کہ میڈیکل کمیونٹی کی مسلسل تعلیمی تربیت اور اس طرح کی ورکشاپس کی اہمیت پر زور دیا، تاکہ مریضوں کو علاج کی بہترین سہولیات میسر آ سکیں۔
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 20 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 10 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 3 دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 دن قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 3 دن قبل

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 14 گھنٹے قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 3 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 3 دن قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 19 گھنٹے قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 21 گھنٹے قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 19 گھنٹے قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 3 دن قبل





