Advertisement
تجارت

سونا مسلسل دوسرے رو زبھی سستا فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

خیا ل رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی قیمت میں 700 روپے کمی دیکھنے میں آئی تھی جس کے بعد ملک میں ایک تولہ سونا 362300 روپے کا ہوگیا تھا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 months ago پر Jun 17th 2025, 4:52 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
سونا مسلسل دوسرے رو زبھی سستا فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

کراچی:عالمی و مقامی مارکیٹوں میںسونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے رو زکمی ریکارڈ کی گئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق کارروباری ہفتے کےدوسرے روز مقامی مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں ایک ہزار روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعدملک میں 24 گرام سونے کی فی تولہ قیمت 3لاکھ 61 ہزار 300روپے ہو گئی۔

اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں 857 روپےکی کمی دیکھی گئی جس کے بعد ملک میں دس گرام سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 9 ہزار756 روپے ہوگئی۔

دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونا 16 ڈالر کمی کے بعد 3398 ڈالر کا ہوگیاہے۔

خیا ل رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی قیمت میں 700 روپے کمی دیکھنے میں آئی تھی جس کے بعد ملک میں ایک تولہ سونا 362300 روپے کا ہوگیا تھا۔

Advertisement