Advertisement

اسرائیل کا یمنی دارالحکومت صنعا پر فضائی حملہ، ائیرپورٹ کو مکمل طور پر ناکارہ کرنےکا دعویٰ

ہوائی اڈے کے تین ذرائع نے بتایا کہ حملوں کا ہدف تین مسافر طیارے، روانگی ہال، رن وے اور حوثیوں کے زیر کنٹرول ایک فوجی اڈہ تھا

GNN Web Desk
شائع شدہ 7 months ago پر May 6th 2025, 8:11 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
اسرائیل کا یمنی دارالحکومت صنعا پر فضائی حملہ، ائیرپورٹ کو مکمل طور پر ناکارہ کرنےکا دعویٰ

تل ابیب: اسرائیلی فوج نے یمنی دارالحکومت صنعا کے بین الاقوامی ائیر پورٹ پر حملے کرکے  ائیرپورٹ کو مکمل طور پر ناکارہ بنانے کا دعویٰ کردیا۔
اسرائیلی فوج نے صنعا ائیرپورٹ کے علاوہ صنعا میں ایک سیمنٹ فیکٹری اور دو بجلی گھروں کو  بھی نشانہ بنایا۔
اسرائیلی فوج کا دعویٰ ہے کہ یمنی حوثی صنعا ائیرپورٹ کو ہتھیاروں کی ترسیل کے لیے استعمال کررہے تھے  جبکہ سمینٹ فیکٹری کو زیر زمین سرنگوں اور فوجی انفراسٹرکچر  کی تعمیر کے لیے استعمال کیا جارہا تھا۔
خبر رساں اداروں کے مطابق روئٹر کے مطابق اسرائیل نے صنعا ایئرپورٹ کے ارد گرد موجود لوگوں کو پہلے ہی انتباہ دیا تھا کہ وہ علاقے کو فوری طور پر خالی کر دیں کیونکہ انہیں خطرہ لاحق ہو سکتا ہے، اس وارننگ کے ساتھ اسرائیل نے ایئرپورٹ کے اطراف کا ایک نقشہ بھی جاری کیا تھا۔
بیان میں کہا گیا تھا کہ نشان زد علاقے میں موجود افراد کو خبردار کیا جاتا ہے کہ وہ فوری طور پر صنعا ائیرپورٹ کی حدود سے نکل جائیں اور اپنے اطراف موجود افراد کو بھی ائیرپورٹ خالی کرنے کو کہیں۔
اسرائیلی فوج کے ترجمان کے بیان میں کہا گیا تھا کہ اگر لوگ ائیر پورٹ سے نہ نکلے تو وہ خود کو خطرے میں ڈال سکتے ہیں۔
روئٹرز سے بات کرتے ہوئے ہوائی اڈے کے تین ذرائع نے بتایا کہ حملوں کا ہدف تین مسافر طیارے، روانگی ہال، رن وے اور حوثیوں کے زیر کنٹرول ایک فوجی اڈہ تھا۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل کی جانب سے یہ دھمکی گزشتہ روز یمن پر اسرائیلی فضائی حملوں کے بعد سامنے آئی ہے جس میں کم از کم 21 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔
اسرائیلی حملے حوثیوں کی جانب سے اسرائیل کے مصروف ترین بن گوریون ائیرپورٹ کو میزائل حملے کا نشانہ بنانے کے بعد کیے گئے تھے،اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے بن گوریون ایئرپورٹ کے قریب میزائل گرنے کے بعد اس حملے کا سخت جواب دینے کا اعلان کیا۔

Advertisement
شدید دھند کے باعث لاہور سیالکوٹ موٹر وے کو بند کر دیا گیا

شدید دھند کے باعث لاہور سیالکوٹ موٹر وے کو بند کر دیا گیا

  • a day ago
تائی پے کے میٹرو اسٹیشن پر حملہ، 9 افراد زخمی، 4 کی حالت تشویشناک

تائی پے کے میٹرو اسٹیشن پر حملہ، 9 افراد زخمی، 4 کی حالت تشویشناک

  • 21 hours ago
وزیراعظم کی تاجک وزیر ِثقافت سےملاقات، تجارت، توانائی سمیت کثیرالجہتی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

وزیراعظم کی تاجک وزیر ِثقافت سےملاقات، تجارت، توانائی سمیت کثیرالجہتی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

  • 20 hours ago
ملتان: نشتر ہسپتال میں مبینہ غفلت کے باعث مریضہ جاں بحق،لواحقین کاشدید احتجاج

ملتان: نشتر ہسپتال میں مبینہ غفلت کے باعث مریضہ جاں بحق،لواحقین کاشدید احتجاج

  • 4 hours ago
بیٹی اور اہلیہ کے اغوا، قتل کیس میں سابق ڈی ایس پی عثما ن حیدر کی عبوری ضمانت خارج

بیٹی اور اہلیہ کے اغوا، قتل کیس میں سابق ڈی ایس پی عثما ن حیدر کی عبوری ضمانت خارج

  • 4 hours ago
فوجیوں کی ہلاکت کا معاملہ :امریکا کا شام میں فضائی حملہ،داعش کے 70 سے زائد ٹھکانے تباہ

فوجیوں کی ہلاکت کا معاملہ :امریکا کا شام میں فضائی حملہ،داعش کے 70 سے زائد ٹھکانے تباہ

  • 5 hours ago
توشہ خانہ ٹو کیس میں عمران خان کی سزا کب شروع ہوگی؟ عطا تارڑ نے بتا دیا

توشہ خانہ ٹو کیس میں عمران خان کی سزا کب شروع ہوگی؟ عطا تارڑ نے بتا دیا

  • 3 hours ago
کور کمانڈر لاہور کا نیشنل کالج آف آرٹس کا خصوصی دورہ، طلبہ و استاتذہ سے ملاقات

کور کمانڈر لاہور کا نیشنل کالج آف آرٹس کا خصوصی دورہ، طلبہ و استاتذہ سے ملاقات

  • 5 hours ago
حسین چہرے، مورنی جیسی چال لاہور میں رنگا رنگ برائیڈل فیشن ویک کا آغاز

حسین چہرے، مورنی جیسی چال لاہور میں رنگا رنگ برائیڈل فیشن ویک کا آغاز

  • 8 minutes ago
توشہ خانہ ٹو کیس: بانی پی ٹی آئی اوراہلیہ بشریٰ بی بی کو مجموعی طور پر 17،17 سال قید کی سزا

توشہ خانہ ٹو کیس: بانی پی ٹی آئی اوراہلیہ بشریٰ بی بی کو مجموعی طور پر 17،17 سال قید کی سزا

  • 5 hours ago
جنگلات کا تحفظ، پنجاب میں فارسٹ (ترمیمی) ایکٹ 2025 نافذ کر دیاگیا

جنگلات کا تحفظ، پنجاب میں فارسٹ (ترمیمی) ایکٹ 2025 نافذ کر دیاگیا

  • 2 hours ago
ایم کیو ایم کے بانی رہنما ڈاکٹر عمران فاروق کی اہلیہ انتقال کر گئیں

ایم کیو ایم کے بانی رہنما ڈاکٹر عمران فاروق کی اہلیہ انتقال کر گئیں

  • 19 hours ago
Advertisement