Advertisement
ٹیکنالوجی

میٹا کا فیس بک میں ایک بہت بڑی تبدیلی کرنیکا اعلان

میٹا ایسے صارفین کا درجہ بڑھائے گی جو ہمیشہ اوریجنل مواد شیئر کرتے ہیں

GNN Web Desk
شائع شدہ 8 months ago پر May 6th 2025, 3:45 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
میٹا کا فیس بک میں ایک بہت بڑی تبدیلی کرنیکا اعلان

اگر آپ کو فیس بک استعمال کرتے ہوئے احساس ہوتا ہے کہ اس میں بہت زیادہ اسپام پوسٹس نظر آتی ہیں تو یہ محض آپ کا احساس نہیں۔

درحقیقت کمپنی نے خود اعتراف کیا ہے کہ فیس بک فیڈ میں بہت زیادہ اسپام پوسٹس موجود ہوتی ہیں۔ گزشتہ دنوں میٹا کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا کہ اس کی جانب سے ایسا کرنے والے افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے گا۔

بیان کے مطابق فیس بک فیڈ ہمیشہ ایسی پوسٹس موجود نہیں ہوتیں جن سے آپ مسلسل لطف اندوز ہوسکیں اور ہم اس خامی کو درست کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔ ایسے صارفین کی پوسٹس کی رسائی محدود کر دے گی جو طویل اور دھیان بھٹکا نے والے کیپشنز کو استعمال کرتے ہیں یا ان کی پوسٹس کے کیپشن کا شیئر کیے گئے مواد سے کوئی تعلق نہیں رکھتا۔

ایسے صارفین کے اکاؤنٹس کو فیس بک سے آمدنی کے لیے بھی اہل نہیں سمجھا جائے گا۔ اس کی جانب سے اسپام نیٹ ورکس کے خلاف زیادہ جارحانہ اقدامات کیے جائیں گے۔

بیان کے مطابق ایسے اکاؤنٹس کی جانب سے کیے جانے والے کمنٹس لوگوں کو زیادہ نظر نہیں آئیں گے جبکہ اس طرح کی پوسٹس سے زیادہ افراد تک رسائی حاصل کرنے والے فیس بک پیجز کو ختم کیا جائے گا۔

کمپنی کی جانب سے ایک فیچر کی آزمائش بھی کی جا رہی ہے جس کے ذریعے صارفین گمنام رہ کر کمنٹس پر ڈاؤن ووٹ کو استعمال کرسکیں گے۔

میٹا کی جانب سے یہ بیان اس وقت جاری کیا گیا ہے جب کمپنی فیس بک کو نوجوانوں کے لیے زیادہ پرکشش بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔

کمپنی کی جانب سے حال ہی میں فرینڈز ٹیب کو واپس فیس بک کا حصہ بنایا گیا ہے جبکہ مارک زکربرگ آئندہ چند ماہ کے دوران اسے پرانے فیس بک جیسا سوشل میڈیا پلیٹ فارم بنانا چاہتے ہیں۔

میٹا نے بتایا کہ وہ ایسے صارفین کا درجہ بڑھائے گی جو ہمیشہ اوریجنل مواد شیئر کرتے ہیں۔

Advertisement
استنبول نیول شپ یارڈ میں پاکستان نیوی کے جہاز پی این ایس خیبر کی کمیشننگ تقریب کا انعقاد

استنبول نیول شپ یارڈ میں پاکستان نیوی کے جہاز پی این ایس خیبر کی کمیشننگ تقریب کا انعقاد

  • 5 گھنٹے قبل
کمبوڈیا میں سرحدی جھڑپوں کے باعث پانچ لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو گئے

کمبوڈیا میں سرحدی جھڑپوں کے باعث پانچ لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو گئے

  • 4 گھنٹے قبل
قصور: پاکستانی حدود کی خلاف ورزی پررینجر ز نے بھارتی شہری کو گرفتار کرلیا

قصور: پاکستانی حدود کی خلاف ورزی پررینجر ز نے بھارتی شہری کو گرفتار کرلیا

  • ایک دن قبل
ریاست کے علاوہ کوئی جہاد کا حکم یا فتویٰ نہیں دے سکتا، چیف آف ڈیفنس فورسزعاصم منیر

ریاست کے علاوہ کوئی جہاد کا حکم یا فتویٰ نہیں دے سکتا، چیف آف ڈیفنس فورسزعاصم منیر

  • 4 گھنٹے قبل
ڈھاکا: عثمان ہادی کی نماز جنازہ ادا،عبوری حکومت کےسربراہ سمیت ہزاروں افراد کی شرکت

ڈھاکا: عثمان ہادی کی نماز جنازہ ادا،عبوری حکومت کےسربراہ سمیت ہزاروں افراد کی شرکت

  • ایک دن قبل
انڈر 19ایشیا کپ فائنل:پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست دے دی

انڈر 19ایشیا کپ فائنل:پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست دے دی

  • 5 گھنٹے قبل
عالمی بینک کا پاکستان کیلئے1.35 ارب ڈالر مالی معاونت کی فراہمی کا اعلان کر دیا

عالمی بینک کا پاکستان کیلئے1.35 ارب ڈالر مالی معاونت کی فراہمی کا اعلان کر دیا

  • ایک دن قبل
ملکی معاشی ترقی کے لئے برآمدات میں اضافہ ناگزیر ہے ،وزیر اعظم

ملکی معاشی ترقی کے لئے برآمدات میں اضافہ ناگزیر ہے ،وزیر اعظم

  • ایک دن قبل
میرے لیڈر کے خلاف آج انصاف کے منافی فیصلہ ہوا، سہیل آفریدی کا سزا پرردعمل

میرے لیڈر کے خلاف آج انصاف کے منافی فیصلہ ہوا، سہیل آفریدی کا سزا پرردعمل

  • ایک دن قبل
ایک دن کی نمایاں کمی کے بعد سونا آج پھر مہنگا، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ایک دن کی نمایاں کمی کے بعد سونا آج پھر مہنگا، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • ایک دن قبل
عالمی شہرت یافتہ گلوکارعلی ظفر کی نئی البم ’روشنی‘ ریلیز، 15 برس بعد ریلیز

عالمی شہرت یافتہ گلوکارعلی ظفر کی نئی البم ’روشنی‘ ریلیز، 15 برس بعد ریلیز

  • ایک دن قبل
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف کے ہاں بیٹے کی پیدائش

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف کے ہاں بیٹے کی پیدائش

  • ایک دن قبل
Advertisement