سائبر ماہرین کے مطابق گلابی رنگ میں واٹس ایپ تبدیل کرنے کا دعویٰ کرنے والا لنک ایک وائرس ہے اور یہ آپ کے موبائل فون کو ہیک کر سکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ کو گلابی کرنے کا دعوی کرنے والا ایک لنک گردش کر رہا ہے ، سائبر ماہرین نے خبر دار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ وائرس ہے اور یہ آپ کے موبائل فون کو ہیک کر سکتا ہے۔
سائبر ماہرین نے واٹس ایپ صارفین کو خبردار کیا ہے کہ وہ وائرس لنک کے شکار نہ بنیں جو واٹس ایپ کو گلابی رنگ میں تبدیل کرنے کا دعویٰ کرتے ہیں،اس لنک پر کلک کرنے سے صارفین کا فون ہیک ہو جائے گا اور وہ اپنے واٹس ایپ تک رسائی سے محروم ہو جائیں گے۔
یہ لنک مختلف واٹس ایپ گروپس میں گردش کر رہا ہے۔ سائبر سیکیورٹی کے ایک ماہر راج شیکھر راجہ ہریا نے کہا کہ واٹس ایپ پنک کے نام کے ساتھ کسی بھی لنک پر کلک نہ کریں، اگر آپ نے کلک کردیا تو آپ کا موبائل فون ہیک ہوجائے گا اور آپ کی اپنے فون تک مکمل رسائی ختم ہو جائے گی۔
سائبر انٹیلی جنس فرم نے واٹس ایپ صارفین کو سختی سے مشورہ دیا ہے کہ وہ گوگل یا ایپل کے آفیشل ایپ اسٹور کے علاوہ کسی بھی ایپ کو انسٹال نہ کریں۔
سائبر ماہرین کا مزید کہنا ہے کہ غلط ایپ کا استعمال کر کے آپ اپنے فون پر سمجھوتا کرتے ہیں اور اس ایپ کے ذریعے آپ کے ذاتی ڈیٹا جیسے تصاویر، ایس ایم ایس، اور رابطوں وغیرہ کو چوری کیا جا سکتا ہے۔ جب کہ کی بورڈ پر مبنی مال ویئرآپ کی ٹائپنگ کی ہر چیز کو ٹریک کرنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
WhatsApp Pink, a malicious app, is in circulation that could steal your data once installed and allow hackers to gain access to your phonehttps://t.co/ND7DaQiDNI pic.twitter.com/i5SJ9lG0wR
— Gadgets 360 (@Gadgets360) April 19, 2021
سائبر سیکیورٹی نے خبردار کیا ہے کہ ایسے لنک پر کلک کرنے سے نہ صرف آپ کے بینکنگ پاس ورڈ پر قبضہ بلکہ اکاؤنٹ سے چوری بھی ہو سکتی ہے۔

چوبیس سالہ پاکستانی حسینہ عالمی مقابلہ حسن میں شرکت کریں گی
- 2 days ago
مشہوربھارتی اداکار کی تیسری اہلیہ کا مذہب سامنے آگیا
- 20 hours ago
نئی تاریخ رقم: الیکٹرک گاڑیوں کی بڑی کھیپ پاکستان پہنچ گئی
- 20 hours ago
.jpeg&w=3840&q=75)
بہترین کارکردگی پر شیخوپورہ پولیس کے سات افسران کو اعزازات سے نوازا گیا
- 3 days ago

سابق وزیراعظم کے قافلے پر حملہ، قریبی ساتھی جان کی بازی ہار گیا
- 18 hours ago

ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اچانک بڑی کمی
- 19 hours ago

قومی کرکٹر پر دھوکا دہی اور ہراسانی کے الزامات، اداکارہ نے خاموشی توڑ دی
- 2 days ago

حکومت نے آج سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کا نیا فارمولہ پیش کر دیا
- 17 hours ago

پی ایس ڈی ایف کا چینی اداروں سے عالمی معیار کی فنی تربیت کا معاہدہ
- 2 days ago
شوہرکا ڈرامائی انداز میں قتل، خاتون نے کیا منفرد چال چلی؟
- 2 days ago
فلم ’ستلج‘ کے لئے دلجیت دوسانجھ نے کتنا معاوضہ لیا؟ حیران کن انکشاف
- 2 days ago
حکومت اور کالعدم ایکشن کمیٹی کے مذاکرات کامیاب، مظفر آباد کی طرف مارچ مؤخر
- 2 days ago








