راولاکوٹ جاتے ہوئے ٹائیں ڈھلکوٹ کے مقام پر نامعلوم افراد کی مبینہ فائرنگ، واقعے کے بعد سردار تنویر الیاس نے دورہ منسوخ کر دیا، تحقیقات جاری


ویب ڈیسک: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم اور استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر کے صدر سردار تنویر الیاس خان کے قافلے پر مبینہ فائرنگ کے نتیجے میں ان کے ذاتی محافظ محمد آصف جاں بحق ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق یہ واقعہ ٹائیں ڈھلکوٹ کے مقام پر پیش آیا، جہاں نامعلوم افراد نے مبینہ طور پر سردار تنویر الیاس کے قافلے کو نشانہ بنایا۔ فائرنگ کے دوران ان کی گاڑی کو بھی نشانہ بنایا گیا، جبکہ ذاتی محافظ محمد آصف موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے۔
اطلاعات کے مطابق سردار تنویر الیاس خان پارٹی رہنماؤں اور کارکنان کے ہمراہ دو روزہ دورے پر راولاکوٹ جا رہے تھے، تاہم واقعے کے بعد انہوں نے اپنا دورہ منسوخ کر دیا اور راولپنڈی واپس روانہ ہو گئے۔
واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے حملہ آوروں کی تلاش اور واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ حکام کی جانب سے واقعے کی مختلف پہلوؤں سے جانچ کی جا رہی ہے۔

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- 4 گھنٹے قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- ایک دن قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- ایک دن قبل

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 21 گھنٹے قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- ایک دن قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 17 گھنٹے قبل

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- ایک گھنٹہ قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- ایک دن قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- ایک گھنٹہ قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 دن قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 3 دن قبل

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- 3 گھنٹے قبل





