Advertisement
پاکستان

سندھ نےمیٹرک ، انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کی تاریخ کا اعلان کردیا

کراچی: محکمہ تعلیم سندھ نے میٹرک ،انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کی تاریخ کااعلان کردیاہے ۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Jan 31st 2021, 7:11 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے   اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ کورونا وبا کی لہر کے دوران بند تمام تعلیمی ادارے  یکم فروری سے  حفاظتی اقدامات کے ساتھ کھولے جارہے ہیں ۔      صوبہ سندھ   میں میٹرک کے  امتحانات کا آغاز  یکم  جولائی سے ہوگا  جو  کہ 15 جولائی تک جاری رہیں گے ۔ گیارہویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات کا آغاز 28 جولائی سے ہو گا،  یہ امتحانات 16 اگست تک جاری رہیں گے۔ پریکٹیکل اب اسکولوں اور کالجوں میں ہی ہوں گے، تمام بورڈز امتحانات کے نتائج 90 روز میں تیار کریں گے، میٹرک کا رزلٹ 15 ستمبر کو جاری کیا جائے گا جبکہ انٹرمیڈیٹ کے نتائج  کا اعلان 15 اکتوبر کو کیا جائے گا ۔

 وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کاکہنا تھا  کہ پہلی سے آٹھویں جماعت کے امتحانات 7 جون سے  ہوں گے،  جن کے نتائج 26جون کو دیے جائیں گے۔    امتحانات کا دورانیہ تین گھنٹے کے بجائے دو گھنٹے ہو گا، 30 فیصد طویل اور 20فیصد مختصر سوالات دیے جائیں گے۔ سعید غنی نے بتایا  کہ سلیبس کو 40 فیصد کم کیا  گیا ہے جبکہ  اس سال بچے بغیر امتحانات پروموٹ نہیں کیے جائیں گے ۔

خیال رہے کہ جنوری کے اوائل میں  سندھ حکومت نے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) کے فیصلے کے مطابق مرحلہ وار تمام تعلیمی اداروں کو مرحلہ وار کھول دیا  ۔  سب سے پہلے چھٹی، ساتویں اور آٹھویں جماعتوں کی کلاسز شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔دوسرے مرحلے میں سیکنڈری  سکول   نویں  سے بارہویں، اواینڈاے  لیول  تک 18 جنوری ، پہلی سے 8ویں تک 25جنوری جبکہ یکم فروری کو ایچ ای سی سے منسلک تمام تعلیمی ادارے کھول دیئے  جائیں گے ۔

یاد رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو ریکارڈ کیا گیا تھا اور ملک کے تعلیمی ادارے اسکول، کالج اور جامعات  کیسز میں اضافے کے باعث 16 مارچ سے31  مئی تک تمام تعلیمی ادارے بند کر دیے گئے ۔ سندھ سمیت ملک کے دیگر صوبوں میں کورونا کے کیسز کا سلسلہ نہ تھما تو تعلیمی اداروں کی بندش میں مزید تین ماہ کا اضافہ کیا گیا۔

چھ ماہ بعد پہلے مرحلے میں 15 ستمبر سے اسکولوں میں نویں دسویں  ، کالج اور جامعات  میں تدریس اور امتحانات کا سلسلہ شروع ہوا۔  چھٹی سے آٹھویں تک کلاسز آئندہ ہفتے 22 ستمبر جبکہ پرائمری اور پری پرائمری کلاسز ستمبر کے آخر سےشروع ہوئیں ۔ کورونا وائرس کی دوسری لہر کے  دوران   پاکستان میں 26 نومبر سے24 دسمبر2020 تک دوبارہ   تمام تعلیمی ادارے بند  کیے گئے جبکہ آن لائن کلاسز جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ،   25 دسمبر سے 10 جنوری تک موسم سرما کی تعطیلات  کا اعلان کیا گیاتھا ۔

Advertisement
راحت فتح علی کی بیٹی ماہین خان کی شادی کی تقریبات کا آغاز،مایوں کی تصاویر وائرل،رخصتی کب ہو گی؟

راحت فتح علی کی بیٹی ماہین خان کی شادی کی تقریبات کا آغاز،مایوں کی تصاویر وائرل،رخصتی کب ہو گی؟

  • 40 منٹ قبل
ایک دن کی نمایاںکمی کے بعد سونا آج پھر مہنگا، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ایک دن کی نمایاںکمی کے بعد سونا آج پھر مہنگا، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • 12 منٹ قبل
ڈھاکا: عثمان ہادی کی نماز جنازہ ادا،عبوری حکومت کےسربراہ سمیت ہزاروں افراد کی شرکت

ڈھاکا: عثمان ہادی کی نماز جنازہ ادا،عبوری حکومت کےسربراہ سمیت ہزاروں افراد کی شرکت

  • 24 منٹ قبل
ملتان: نشتر ہسپتال میں مبینہ غفلت کے باعث مریضہ جاں بحق،لواحقین کاشدید احتجاج

ملتان: نشتر ہسپتال میں مبینہ غفلت کے باعث مریضہ جاں بحق،لواحقین کاشدید احتجاج

  • 5 گھنٹے قبل
کور کمانڈر لاہور کا نیشنل کالج آف آرٹس کا خصوصی دورہ، طلبہ و استاتذہ سے ملاقات

کور کمانڈر لاہور کا نیشنل کالج آف آرٹس کا خصوصی دورہ، طلبہ و استاتذہ سے ملاقات

  • 6 گھنٹے قبل
توشہ خانہ ٹو کیس: بانی پی ٹی آئی اوراہلیہ بشریٰ بی بی کو مجموعی طور پر 17،17 سال قید کی سزا

توشہ خانہ ٹو کیس: بانی پی ٹی آئی اوراہلیہ بشریٰ بی بی کو مجموعی طور پر 17،17 سال قید کی سزا

  • 6 گھنٹے قبل
بیٹی اور اہلیہ کے اغوا، قتل کیس میں سابق ڈی ایس پی عثما ن حیدر کی عبوری ضمانت خارج

بیٹی اور اہلیہ کے اغوا، قتل کیس میں سابق ڈی ایس پی عثما ن حیدر کی عبوری ضمانت خارج

  • 5 گھنٹے قبل
حسین چہرے، مورنی جیسی چال لاہور میں رنگا رنگ برائیڈل فیشن ویک کا آغاز

حسین چہرے، مورنی جیسی چال لاہور میں رنگا رنگ برائیڈل فیشن ویک کا آغاز

  • ایک گھنٹہ قبل
عالمی شہرت یافتہ گلوکارعلی ظفر کی نئی البم ’روشنی‘ ریلیز، 15 برس بعد ریلیز

عالمی شہرت یافتہ گلوکارعلی ظفر کی نئی البم ’روشنی‘ ریلیز، 15 برس بعد ریلیز

  • 35 منٹ قبل
توشہ خانہ ٹو کیس میں عمران خان کی سزا کب شروع ہوگی؟ عطا تارڑ نے بتا دیا

توشہ خانہ ٹو کیس میں عمران خان کی سزا کب شروع ہوگی؟ عطا تارڑ نے بتا دیا

  • 4 گھنٹے قبل
فوجیوں کی ہلاکت کا معاملہ :امریکا کا شام میں فضائی حملہ،داعش کے 70 سے زائد ٹھکانے تباہ

فوجیوں کی ہلاکت کا معاملہ :امریکا کا شام میں فضائی حملہ،داعش کے 70 سے زائد ٹھکانے تباہ

  • 6 گھنٹے قبل
جنگلات کا تحفظ، پنجاب میں فارسٹ (ترمیمی) ایکٹ 2025 نافذ کر دیاگیا

جنگلات کا تحفظ، پنجاب میں فارسٹ (ترمیمی) ایکٹ 2025 نافذ کر دیاگیا

  • 3 گھنٹے قبل
Advertisement