راحت فتح علی کی بیٹی ماہین خان کی شادی کی تقریبات کا آغاز،مایوں کی تصاویر وائرل،رخصتی کب ہو گی؟
ماہین خان اور شایان کا جمعہ کونکاح ہوا جبکہ 26 دسمبر کو شادی اور رخصتی ہوگی جس میں اہم شخصیات کی شرکت متوقع ہے

.jpeg&w=3840&q=75)
ویب ڈیسک: عالمی شہرت یافتہ گائیک استاد راحت فتح علی خان کی بیٹی ماہین خان کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہو گیا، مایوں تقریب تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی،لاہور میں منعقدہ اس خُوبصورت تقریب میں قریبی رشتے داروں نے شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق ان دنوں پاکستان کے نامور گلوکاراستاد راحت فتح علی خان کے گھر خوشیوں نے ڈیرے ڈال لیے ہیں، جہاں ان کی بیٹی ماہین خان کی شادی کی تقریبات کا آغاز روایتی اور رنگا رنگ مایوں کی تقریب سے ہوا۔
یہ خُوبصورت تقریب لاہور میں منعقد ہوئی، جس میں قریبی رشتے داروں اور اہلِ خانہ نے شرکت کی۔ تقریب کا ماحول محبت، خاندانی قربت اور ثقافتی روایات سے بھرپور تھا، جس نے شائقین موسیقی کو استاد راحت فتح علی خان کی ذاتی زندگی کی ایک نایاب جھلک دکھائی دی۔

ماہین خان اپنی منگنی شدہ زندگی کے نئے سفر کے آغاز پر مرکزِ نگاہ رہیں، جبکہ ان کے ہونے والے شوہر شایان بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

دونوں کے درمیان محبت اور ہم آہنگی تقریب کے دوران نمایاں نظر آئی۔ مایوں کے موقع پر ماہین نے خُوبصورت سنہری لہنگا زیب تن کیا، جس میں وہ نہایت دلکش دکھائی دیں۔
جبکہ شایان نے بھی روایتی لباس میں ان کا بھرپور ساتھ دیا۔ یہ جوڑا روایت، محبت اور خوشی کی علامت بن کر ابھرا۔
ماہین خان اور شایان کا جمعہ کونکاح ہوا جبکہ 26 دسمبر کو شادی اور رخصتی ہوگی جس میں اہم شخصیات کی شرکت متوقع ہے۔
خلیجی ممالک کے شہری علاقوں کے قریب حملوں کی ذمے داری امریکا پر عائد ہوتی ہے، ایرانی وزیر خارجہ
- 14 گھنٹے قبل
پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف کارروائی پر بھارت کے بے بنیاد بیان کو مسترد کر دیا
- 9 گھنٹے قبل

علی لاریجانی کا ہاتھ سے لکھا بیان ایرانی میڈیا پر آ گیا، امریکی حملوں میں شہید فوجیوں کو خراج عقیدت
- 2 دن قبل
سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، عید 20 مارچ جمعہ کو ہوگی
- 9 گھنٹے قبل

وزیراعظم شہباز شریف کی پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل کو اعلیٰ تحقیقاتی ادارہ بنانے کی ہدایت
- 2 دن قبل

وزیراعظم شہبازشریف کا قازق صدرسے ٹیلیفونک رابطہ،قازقستان کے آئینی ریفرنڈم کی کامیابی پر مبارکباددی
- ایک دن قبل

مسلسل کئی روز کی کمی کے سونا ایک دفعہ پھر مہنگا، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 2 دن قبل
ڈی جی فوڈ اتھارٹی خیبرپختونخوا فائرنگ سے زخمی
- 14 گھنٹے قبل

ملک میں پیٹرولیم مصنوعات ذخائر تسلی بخش قرار،وزیراعظم کی سپلائی چین مزید بہتر بنانے کی ہدایت
- 2 دن قبل

کفایت شعاری مہم:حکومت کا یوم پاکستان کی پریڈ اور تقریبات منسوخ کرنے کا فیصلہ
- ایک دن قبل
کراچی :میں سی ٹی ڈی کی کامیاب کارروائی، بی ایل اے کا اہم کمانڈر سہیل بلوچ جہنم واصل
- 2 دن قبل

پاکستان اور چین مختلف شعبوں میں اے آئی پر مبنی شراکت داری مضبوط بنانے پر متفق
- 15 گھنٹے قبل















