Advertisement

مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی وزیراعظم کی آمد پر یوم سیاہ منانے کا اعلان

سری نگر : مقبوضہ کشمیرمیں 25 فروری کو بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی آمد کے موقع پرجمعرات کو وادی میں یومِ سیاہ منایا جائے گا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Feb 25th 2021, 2:23 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کے مطابق بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جمو ں وکشمیرمیں کلُ جماعتی حریت کانفرنس نے  مقبوضہ کشمیر میں 25 فروری کو بھارتی وزیراعظم کے دورے کے موقع پر یوم سیاہ منانے کا اعلان کیا  ہے۔سری نگر سمیت کئی علاقوں میں مودی کے دورے کی مخالفت والے پوسٹرز لگ گئے۔  کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے سرینگرمیں جاری ایک بیان   میں عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس دورے کے خلاف بھرپوراحتجاج کے طورپر مقبوضہ وادی میں ہرجگہ سیاہ پرچم لہرائیں ۔ انہوں نے بھارت کی کشمیر پالیسی کواسرائیلی پالیسی کی تقلید قرار دیتے ہوئے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے مطالبہ کیاکہ وہ بھارت کی طرف سے مسلمان اکثریت کوختم کرنے کے لئے آبادی کاتناسب تبدیل کرنے کے اقدامات کے خلاف سخت کارروائی کرے۔ دوسری جانب قابض بھارتی فوج نے چھاپوں اور محاصروں میں اضافہ کر دیا ہے ۔

خیال رہے کہ  5 اگست 2019 کومقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد نریندر مودی کاپہلا دورہ کشمیر ہوگا۔ وزیر اعظم نریندر مودی کے مجوزہ دورے  کے سلسلے میں غیر معمولی سیکوروٹی انتظامات کیے جارہے ہیں ۔

 واضح رہے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں   ظلم وبربریت کا بازار گرم کر رکھا ہے ،  کئی دہائیوں سے بھارت  مقبوضہ کشمیر میں جاری آزادی کی تحریک کو دبانے   کی کوشش کر رہا ہے اور گزشتہ سال 200 سے زائد  افراد کو شہید کیا گیا ہے۔جبکہ ہزاروں کشمیریوں سمیت مقبوضہ وادی کی سیاسی قیادت کو بھی جیلوں میں بند کر رکھا ہے۔

 5اگست 2019 کو مودی سرکار نے کشمیر کو خصوصی حیثیت دینے والے بھارتی آئین کے آرٹیکل 370 اے کو ختم کر کے مقبوضہ وادی میں کرفیو نافذ کر دیا تھا اور بھارت نے کشمیریوں کی نقل وحرکت پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔

یکم نومبر سے بھارتی آئین کے آرٹیکل 35 اے   کے خاتمے سے بھارتی شہریوں کو مقبوضہ کشمیر میں جائیداد خریدنے اور وہاں رہنے کا حق بھی حاصل ہو گیا ہے۔ بھارتی آئین کے آرٹیکل 35 اے کے تحت مقبوضہ کشمیر کو بھارت میں خصوصی درجہ حاصل ہے جس کے تحت صرف کشمیری ہی وادی میں جائیداد خریدنے اور ورثے میں منتقل کرنے کا حق رکھتے ہیں۔

Advertisement
یوم عاشور: نواسہ رسولؐ حضرت امام حسینؓ اور ان کے جانثاروں کی عظیم قربانی کی یاد میں ملک بھر میں جلوس برآمد

یوم عاشور: نواسہ رسولؐ حضرت امام حسینؓ اور ان کے جانثاروں کی عظیم قربانی کی یاد میں ملک بھر میں جلوس برآمد

  • ایک دن قبل
بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے

  • ایک دن قبل
ایران نے جوابی کارروائی میں امریکی اہداف کو نشانہ بنانے کا دعوی کر دیا

ایران نے جوابی کارروائی میں امریکی اہداف کو نشانہ بنانے کا دعوی کر دیا

  • 8 گھنٹے قبل
اسلام آباد، لاہور اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلےکے شدید جھٹکے، شدت 5.9 ریکارڈ

اسلام آباد، لاہور اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلےکے شدید جھٹکے، شدت 5.9 ریکارڈ

  • 4 گھنٹے قبل
فیفا ورلڈکپ: ترکیہ نے امریکہ کو 2-3 سے شکست دے دی

فیفا ورلڈکپ: ترکیہ نے امریکہ کو 2-3 سے شکست دے دی

  • ایک دن قبل
عاشورہ محرم پر ملک بھر میں امن و امان برقرار، قومی پیغامِ امن کمیٹی کا علماء، سیکیورٹی اداروں اور حکومت کو خراجِ تحسین

عاشورہ محرم پر ملک بھر میں امن و امان برقرار، قومی پیغامِ امن کمیٹی کا علماء، سیکیورٹی اداروں اور حکومت کو خراجِ تحسین

  • ایک دن قبل
وزیراعظم کا علاقائی اورعالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کااظہار

وزیراعظم کا علاقائی اورعالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کااظہار

  • 8 گھنٹے قبل
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کتنی کمی ہوئی؟

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کتنی کمی ہوئی؟

  • 8 گھنٹے قبل
امریکی حکام کی تحویل سے رہا مزید 22 ایرانی شہری کراچی پہنچ گئے

امریکی حکام کی تحویل سے رہا مزید 22 ایرانی شہری کراچی پہنچ گئے

  • ایک دن قبل
بحری جہاز پر حملے کے بعد آبنائے ہرمز سے ٹریفک کی روانی میں سستی ریکارڈ کی گئی: ڈیٹا

بحری جہاز پر حملے کے بعد آبنائے ہرمز سے ٹریفک کی روانی میں سستی ریکارڈ کی گئی: ڈیٹا

  • ایک دن قبل
ٹی 20: آئرلینڈ نے پہلی مرتبہ بھارت کو شکست دے دی

ٹی 20: آئرلینڈ نے پہلی مرتبہ بھارت کو شکست دے دی

  • 8 گھنٹے قبل
آزادکشمیر کے تاجروں اور ٹرانسپورٹرز کا 29 جون سےکاروبار شروع کرنےکا اعلان

آزادکشمیر کے تاجروں اور ٹرانسپورٹرز کا 29 جون سےکاروبار شروع کرنےکا اعلان

  • 2 گھنٹے قبل
Advertisement