اسلام آباد : پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 13 ستمبرکو بلانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔


تفصیلات کے مطابق اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر سے وزیراعظم کے مشیربرائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان کی ملاقات ہوئی ہے،اس ملاقات میں وفاقی وزیراسد عمراورڈاکٹرفہمیدہ مرزا نے بھی شرکت کی۔مجلس شوریٰ پارلیمنٹ سےصدرمملکت کے خطاب قانون سازی اورنئے پارلیمانی سال کے کلینڈرسے متعلق امورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔
ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا ہے کہ 13 ستمبرکوپارلیمنٹ کےمشترکہ اجلاس بلایا جائے گا،صدرمملکت ڈاکٹرعلوی مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے، پارلیمانی سال کا آغاز صدر مملکت کے خطاب سے ہو گا۔ نئے پارلیمانی سال کا کلینڈر تیار کر لیا گیا ہے جسے ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی میں منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔
اسپیکر اسد قیصر نے کہا کہ موثر قانون سازی کے ذریعے ملک کو درپیش چیلنجزوں پر قابو اور عوام کو درپیش مسائل کو حل کیا جا سکتا ہے ،چوتھے پارلیمانی سال میں زیر التواء قوانین کی منظوری اور عوامی فلاح و بہبود سے متعلق قوانین ترجیحی بنیادوں پر منظوری کے لیے پیش کیے جائیں،قومی اسمبلی کے تیسرے پارلیمانی سال میں عوامی فلاح و بہبود سے متعلق متعدد بلز منظور کیے گئے،بحٹ اور عوامی اہمیت کے حامل امور پر سیر حاصل بحث کی گئی، قومی اسمبلی کی تین سالہ کارکردگی قابل ستائش ہے جس کا کریڈٹ حکومت اور اپوزیشن کے اراکین کو جاتا ہے۔

روس کا ٹی یو-22 بمبار طیارہ ٹریننگ پرواز کے دوران گر کر تباہ،وزارت دفاع کی تصدیق
- ایک دن قبل

امریکا نہ ہوتا تواسرائیل کا وجود ہی نہ ہوتا ، حزب اللہ سے نمٹنے کی ذمہ داری شام کو سونپنی چاہئے،ٹرمپ
- 2 گھنٹے قبل

اپوزیشن کے شور شرابے میں پنجاب کا بجٹ پیش، ملازمین کی تنخواہوں میں 7، پنشن میں 3.5 فیصد اضافہ تجویز
- ایک گھنٹہ قبل

امن مذاکرات کی کامیابی پاکستان کی سفارتی فتح ہے، ہیڈ لائن ڈپلومیسی پر یقین نہیں رکھتے، سیکیورٹی ذرائع
- 2 گھنٹے قبل
.webp&w=3840&q=75)
وزیراعظم سے مختلف اراکین قومی اسمبلی کی ملاقاتیں ،عالمی امن کے قیام کیلئے کامیاب کوششوں پر خراج تحسین
- 2 گھنٹے قبل

پی سی بی نے سینٹرل کنٹریکٹس میں بڑی تبدیلیوں کا اعلان کردیا
- ایک دن قبل

لبنان پر اسرائیلی حملہ ایران امریکا معاہدے کی خلاف ورزی تصور کیا جائے گا،عباس عراقچی کا انتباہ
- 2 گھنٹے قبل

وفاقی حکومت گلگت بلتستان کیلئے 100 میگاواٹ شمسی بجلی منصوبے کے اخراجات برداشت کرے گی،وزیراعظم
- 2 گھنٹے قبل

عالمی شہرت یافتہ فیشن ڈیزائنر آمنہ انعام کی سالگرہ کی تقریب، فیملی سمیت شوبز شخصیات کی شرکت
- ایک دن قبل

اٹک میں سی ٹی ڈی کی کامیاب کارروائی، 5 خطرناک دہشت گرد ہلاک،اسلحہ و گولہ بارودو دیگر مواد برآمد
- 2 گھنٹے قبل

ایران کے ساتھ معاہدہ طے پا چکا ہے، ہرمز سے بحری جہازوں کی آمدورفت دوبارہ شروع ہو گئی ہے ،ٹرمپ
- ایک دن قبل
طالبان رجیم نے افغان شہریوں کیلئے قید خانہ اور امن دشمنوں کیلئے محفوظ پناہ گاہ بنا دیا،عالمی جریدہ
- ایک گھنٹہ قبل



.jpg&w=3840&q=75)
.jpg&w=3840&q=75)







.jpg&w=3840&q=75)