لاہور : لاہور کے 5 ٹاؤنز میں موبائل وین کے ذریعے شہریوں کو کورونا وائرس کی ویکسین لگائی جا رہی ہے۔


مقامی میڈیا کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بڑا اقدام ، کورونا کے خلاف تحفظ فراہم کرنے والی و یکسین شہر کے 5 ٹاؤنز میں لگانے کا آغاز کردیا گیا ، لاہور میں موبائل وین کے ذریعے شہریوں کو رجسٹرڈ کرنے کے ساتھ ساتھ ویکسین بھی لگائی جا رہی ہے۔لاہور کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شہریوں کو ویکسینیٹیڈ کرنے کے لیے گھر گھر، علاقوں، مارکیٹوں میں کورونا موبائل وین چل رہی ہے جس کے ذریعے روزانہ 100 افراد کو ویکسین لگائی جاتی ہے۔ڈاکٹر کی موجودگی میں سہولتوں سے لیس موبائل وین میں موجود اسٹاف شہریوں کی رجسٹریشن اور بلڈ پریشر چیک کرنے کے بعد سائنو ویک لگاتا ہے۔
موبائل ویکسینیشن وین انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 3 روز میں 3500 افراد کو ویکسین لگ چکی ہے۔ موبائل ویکسینیشن وین صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک سروس مہیا کرتی ہے، کورونا وائرس کی ویکسین کی پہلی اور دوسری ڈوز بھی شہریوں کو لگائی جاتی ہے، شہریوں نے اس حوالے سے موبائل سروس کو سراہا ہے۔موبائل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ انہیں 10 ہزار افراد کو ویکسینیٹیڈ کرنے کا ٹارگٹ ملا ہے، شہریوں کے تعاون سے جلد ٹارگٹ مکمل کر لیں گے۔
خیال رہے کہ پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک ایک ہزار 320 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جبکہ 40 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں ۔
واضح رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے دوران مزید 120 افراد انتقال کر گئے جبکہ 4ہزار 191 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمارکے مطابق پاکستان میں اب تک 11 لاکھ 44 ہزار 341 کورونا کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جبکہ مجموعی طور پر اب تک 25 ہزار 415 افراد انتقال کرچکے ہیں۔اس وقت ملک میں فعال کیسز کی تعداد 92 ہزار 844 ہےجبکہ مثبت کیسزکی شرح6.83 رہی ۔

آئی ایس پی آر کے زیر اہتمام خصوصی نیشنل سکیورٹی اینڈسٹریٹجک لیڈرشپ 2026 ورکشاپ کاانعقاد
- 7 گھنٹے قبل

سی ٹی ڈی کی پنجاب میں بھرپور کارروائیاں جاری، 13 خطرناک دہشت گرد گرفتار
- 7 گھنٹے قبل

چین کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے خواہاں ہیں،شہباز شریف
- 2 گھنٹے قبل

وزیراعظم کی ژجیانگ قیادت سے اہم ملاقات،پنجاب اور ژجیانگ کے درمیان سسٹر-پروونس ایم او یو پر دستخط
- ایک گھنٹہ قبل

چین: کوئلے کی کان میں دھماکےسے ہلاکتوں کی تعداد 90 ہو گئی، متعدد زخمی
- 7 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل کی ایرانی صدر اوراسپیکر پارلیمنٹ سے ملاقات،یران امریکا مذاکرات پر تبادلہ خیال
- 7 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل کا دورہ ایران انتہائی نتیجہ خیز رہا، حوصلہ افزا پیشرفت سامنے آئی ہے، آئی ایس پی آر
- 2 گھنٹے قبل

بغیر کسی ایڈوانس کےخواتین کو مفت میں پنک اسکوٹیز دے رہے ہیں،شرجیل میمن
- 6 گھنٹے قبل

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا مزید سستا، فی تولہ قیمت کیا ہو گئی؟
- 7 گھنٹے قبل

عیدی مانگنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف 'بھیک' مانگنے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہوگا،ڈی آئی جی آپریشنز
- 6 گھنٹے قبل

باجوڑ: سیکیورٹی فورسزاور پولیس کی مشترکہ کارروائیاں، ایک ماہ میں 13 دہشتگرد جہنم واصل
- 4 گھنٹے قبل

ایبولاوائرس کے پھیلاؤ کا خطرہ، ملک کے تمام ایئرپورٹس پر اسکریننگ کا عمل سخت
- 7 گھنٹے قبل




.jpeg&w=3840&q=75)


