عیدی مانگنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف 'بھیک' مانگنے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہوگا،ڈی آئی جی آپریشنز
اختیارات سے تجاوز اور غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث اہلکاروں کے خلاف سخت قانونی اور محکمانہ کارروائی جاری رہے گی،فیصل کامران


لاہور:پولیس نے عیدی کے نام پر شہریوں سے پیسے مانگنے والےاہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے واضح کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس کا نام بدنام کرنے والوں کیلئے زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی گئی ہے اور ایسے اہلکاروں سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔
ترجمان آپریشنز ونگ کے مطابق شاہدرہ اور اسلام پورہ کے علاقوں میں پولیس اہلکاروں کی جانب سے شہریوں سے رقم مانگنے کی شکایات موصول ہوئی تھیں، جس پر ڈی آئی جی آپریشنز نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ایس ڈی پی او اسلام پورہ کو انکوائری کا حکم دیا۔
ترجمان پولیس کے مطابق انکوائری میں شکایات درست ثابت ہونے پر متعلقہ اہلکاروں کے خلاف تھانہ شاہدرہ اور تھانہ اسلام پورہ میں مقدمات درج کر لیے گئے۔ پولیس اہلکاروں پر دفعہ 155-C اور گداگری ایکٹ کے تحت کارروائی کی گئی ہے۔
ترجمان نے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کا کہنا تھا کہ عوام سے پیسے مانگ کر محکمہ پولیس کی ساکھ خراب کرنے والوں کی فورس میں کوئی جگہ نہیں۔انہوں نے کہا کہ اختیارات سے تجاوز اور غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث اہلکاروں کے خلاف سخت قانونی اور محکمانہ کارروائی جاری رہے گی۔
ترجمان کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنر فیصل کامران نے فیلڈ افسران کو بھی ہدایت کی کہ وہ اپنے ماتحت اہلکاروں کو کسی بھی غیر قانونی عمل سے باز رکھیں اور شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی اور قانون کے مطابق رویہ اختیار کیا جائے۔
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- ایک دن قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 3 دن قبل

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 17 گھنٹے قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 21 گھنٹے قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- ایک دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 دن قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 3 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 3 دن قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 3 دن قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 13 گھنٹے قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- ایک دن قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 3 دن قبل


