فیلڈ مارشل کی ایرانی صدر اوراسپیکر پارلیمنٹ سے ملاقات،یران امریکا مذاکرات پر تبادلہ خیال
پاکستان کی ثالثی میں تیار ہونے والے اس تاریخی معاہدے کا اعلان جلد متوقع ہے، اور کامیابی کی صورت میں اسے اسلام آباد ڈیکلریشن کا نام دیا جائے گا،عرب میڈیا


تہران: ایران کے سرکاری دورے پر موجود چیف آف ڈیفنس فورسز(سی ڈی ایف) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف اور صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات کی ، جس میں ایران امریکہ مذاکرات اور ممکنہ اہم منصوبے کے حوالے سے خصوصی گفتگو کی گئی۔ملاقات میں وزیر داخلہ محسن نقوی بھی موجودتھے۔
ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور امریکا سے جاری مذاکرات سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ایرانی حکام کے مطابق ملاقات میں خطے میں کشیدگی کم کرنے، امن، استحکام، مغربی ایشیا کی سکیورٹی سے متعلق سفارتی کوششوں پر گفتگو کی گئی تھی۔قبل ازیں فیلڈ مارشل عاصم منیر نے تہران میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے بھی ملاقات کی تھی۔
عرب میڈیا اور ایرانی خبر رساں اداروں کے مطابق پاکستان کی ثالثی میں تیار ہونے والے اس تاریخی معاہدے کا اعلان جلد متوقع ہے، اور کامیابی کی صورت میں اسے اسلام آباد ڈیکلریشن کا نام دیا جائے گا۔
رپورٹس کے مطابق اس نو نکاتی معاہدے کے ڈرافٹ میں جوہری پروگرام کو شامل نہیں کیا گیا بلکہ اس کا پورا محور تمام محاذوں پر فوری اور غیر مشروط جنگ بندی ہے۔
معاہدے کے تحت دونوں ممالک ایک دوسرے کی سویلین، فوجی یا معاشی تنصیبات کو نشانہ نہ بنانے کے پابند ہوں گے۔اس کے علاوہ جاری فوجی کارروائیاں اور میڈیا وار مکمل بند کرنے، ایک دوسرے کے داخلی امور میں مداخلت نہ کرنے اور خلیج عرب، آبنائے ہرمز اور بحرِ عمان میں بحری جہازوں کی آمد و رفت کی آزادی کو یقینی بنانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔
معاہدے کے بعد دونوں فریقین سات دن میں دوبارہ مذاکرات شروع کریں گے اور امریکا ایران پر عائد پابندیاں مرحلہ وار اٹھا لے گا۔
خیال رہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر گزشتہ روز ایران کے دورے پر پہنچے تھے جہاں ایران کے وزیر داخلہ اسکندر مومنی نے ان کا پرتپاک استقبال کیا تھا۔
دوسری جانب وزیر داخلہ محسن نقوی پہلے ہی ایران میں موجود ہیں جہاں انہوں نے ایران کی کئی اہم شخصیات سے ملاقاتیں بھی کی ہیں اور امریکا کے ساتھ جاری تنازعات میں کمی کے حوالے سے اقدامات پر تبادلہ خیال بھی کیا۔
افغانستان کے سابق فاسٹ بولر انتقال کرگئے
- 2 دن قبل
زیارت میں دہشت گردوں کا خونریز حملہ ناکام، 9 پولیس اہلکار شہید، جوابی کارروائی میں 15 دہشت گرد ہلاک
- 2 دن قبل
بلوچستان: آپریشن میں فتنۃ الہندوستان کے 19 دہشتگرد ہلاک، فورسز کے 11جوان بھی شہید
- 11 گھنٹے قبل
پاکستان کے مشہور ٹی وی اداکار نے طلاق کی تصدیق کردی، اداکارہ سے راہیں جدا
- 12 گھنٹے قبل
کامیڈین اداکار اللہ رکھا پیپسی سپرد خاک
- ایک دن قبل

انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات پنجاب سالک جلال کا ڈسٹرکٹ جیل لاہور کا اچانک دورہ، غفلت پر فوری کارروائی
- 2 دن قبل
نئی آئی سی سی پلیئرز رینکنگ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی مایوس کن کارکردگی، کیسے؟
- 11 گھنٹے قبل
ایران کے شہید رہنما آیت اللہ خامنہ ای کی آخری رسومات کا جلوس عراق میں داخل، ہزاروں افراد کا مارچ
- 12 گھنٹے قبل
.jpeg&w=3840&q=75)
بلوچستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت، تین حملوں میں 42 افراد شہید،ڈی جی آئی ایس پی آر
- 10 گھنٹے قبل

لاہور میں ایس ایم صادق کے اعزاز میں پروقار تقریب کا انعقاد
- ایک دن قبل

شارجہ سے کراچی آنے والا کارگو طیارہ لاپتا، بحیرۂ عرب میں سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری
- 11 گھنٹے قبل

ملک میں سونے کی قیمتوں میں ہزارں روپے کی کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 12 گھنٹے قبل



