Advertisement

چین: کوئلے کی کان میں دھماکےسے ہلاکتوں کی تعداد 90 ہو گئی، متعدد زخمی

چین کے صدر شی جن پنگ نے حکام کو ریسکیو آپریشن جلد مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے زخمیوں کو فوری طبی سہولیات فراہم کرنے پر زور دیا ہے، رپورٹس

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 months ago پر May 23rd 2026, 3:24 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
چین: کوئلے کی کان میں دھماکےسے ہلاکتوں کی تعداد 90 ہو گئی، متعدد زخمی

بیجنگ: چین میں کوئلے کی کان میں دھماکے سے 90 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق چین کے شہر چینگ زی کی لیوشین یو کوئلہ کان میں گزشتہ شام گیس بھر جانے کے باعث دھماکا ہوا جس میں ابتدائی طور پر 8 افراد کی ہلاکت کی اطلاع ملی۔

اس حوالے سےچینی حکام کا کہنا ہے کہ کوئلے کی کان میں ہونے والے دھماکے میں ہلاکتوں کی تعداد 90 ہو گئی ہے جبکہ متعدد افراد تاحال لاپتہ ہیں جن کی تلاش کے لیے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔

رپورٹس کے مطابق یہ حادثہ گزشتہ رات پیش آیا جب کان میں 247 مزدور زیرِ زمین کام کر رہے تھے، معاملے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے اور واقعہ کے ذمہ داروں کو سخت سزا دی جائے گی۔ 

رپورٹس کے مطابق دھماکے کے بعد امدادی کارروائیاں فوری طور پر شروع کر دی گئیں جبکہ متعدد مزدوروں کو نکالنے کی کوششیں جاری ہیں۔

دوسری جانب چین کے صدر شی جن پنگ نے حکام کو ریسکیو آپریشن جلد مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے زخمیوں کو فوری طبی سہولیات فراہم کرنے پر زور دیا ہے، چینی صدر نے واقعہ کے ذمہ داروں کے تعین اور ان کے خلاف کارروائی کی بھی ہدایت کی ہے۔

Advertisement
افغانستان کے سابق فاسٹ بولر انتقال کرگئے

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر انتقال کرگئے

  • 2 days ago
نئی آئی سی سی پلیئرز رینکنگ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی مایوس کن کارکردگی، کیسے؟

نئی آئی سی سی پلیئرز رینکنگ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی مایوس کن کارکردگی، کیسے؟

  • 13 hours ago
ملک میں سونے کی قیمتوں میں ہزارں روپے کی کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ملک میں سونے کی قیمتوں میں ہزارں روپے کی کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • 14 hours ago
زیارت میں دہشت گردوں کا خونریز حملہ ناکام، 9 پولیس اہلکار شہید، جوابی کارروائی میں 15 دہشت گرد ہلاک

زیارت میں دہشت گردوں کا خونریز حملہ ناکام، 9 پولیس اہلکار شہید، جوابی کارروائی میں 15 دہشت گرد ہلاک

  • 2 days ago
کامیڈین اداکار اللہ رکھا پیپسی سپرد خاک

کامیڈین اداکار اللہ رکھا پیپسی سپرد خاک

  • a day ago
بلوچستان: آپریشن میں فتنۃ الہندوستان کے 19 دہشتگرد ہلاک، فورسز کے 11جوان بھی شہید

بلوچستان: آپریشن میں فتنۃ الہندوستان کے 19 دہشتگرد ہلاک، فورسز کے 11جوان بھی شہید

  • 14 hours ago
لاہور میں ایس ایم صادق کے اعزاز میں پروقار تقریب کا انعقاد

لاہور میں ایس ایم صادق کے اعزاز میں پروقار تقریب کا انعقاد

  • a day ago
شارجہ سے کراچی آنے والا کارگو طیارہ لاپتا، بحیرۂ عرب میں سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری

شارجہ سے کراچی آنے والا کارگو طیارہ لاپتا، بحیرۂ عرب میں سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری

  • 14 hours ago
ایران کے شہید رہنما آیت اللہ خامنہ ای کی آخری رسومات کا جلوس عراق میں داخل، ہزاروں افراد کا مارچ

ایران کے شہید رہنما آیت اللہ خامنہ ای کی آخری رسومات کا جلوس عراق میں داخل، ہزاروں افراد کا مارچ

  • 14 hours ago
پاکستان کے مشہور ٹی وی اداکار نے طلاق کی تصدیق کردی، اداکارہ سے راہیں جدا

پاکستان کے مشہور ٹی وی اداکار نے طلاق کی تصدیق کردی، اداکارہ سے راہیں جدا

  • 15 hours ago
بلوچستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت، تین حملوں میں 42 افراد شہید،ڈی جی آئی ایس پی آر

بلوچستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت، تین حملوں میں 42 افراد شہید،ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 13 hours ago
انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات پنجاب سالک جلال کا ڈسٹرکٹ جیل لاہور کا اچانک دورہ، غفلت پر فوری کارروائی

انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات پنجاب سالک جلال کا ڈسٹرکٹ جیل لاہور کا اچانک دورہ، غفلت پر فوری کارروائی

  • 2 days ago
Advertisement