Advertisement

بھارتی چیف جسٹس کے نوجوانوں سے متعلق متنازع بیان کے بعد شروع ہونے والی مہم ’کاکروچ جنتا پارٹی‘ کیا ہے؟

چند روز قبل بھارتی سپریم کورٹ میں جاری ایک سماعت کے دوران چیف جسٹس سوریا کانت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کچھ بے روزگار نوجوان ’کاکروچ‘ کی طرح نظام پر حملہ آور ہوتے ہیں

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 months ago پر May 21st 2026, 5:18 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
بھارتی چیف جسٹس کے نوجوانوں سے متعلق متنازع بیان کے بعد شروع ہونے والی مہم ’کاکروچ جنتا پارٹی‘ کیا ہے؟

بھارتی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کے  نوجوانوں سے متعلق متنازع ریمارکس کے بعد شروع کی گئی تحریک ان دنوں سوشل میڈیا پر چھائی ہوئی ہے اور  ایک نوجوان نے ’کاکروچ جنتا پارٹی‘ کے نام سے نئی تحریک شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ 

چند روز قبل بھارتی سپریم کورٹ میں جاری ایک سماعت کے دوران چیف جسٹس سوریا کانت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کچھ بے روزگار نوجوان ’کاکروچ‘ کی طرح نظام پر حملہ آور ہوتے ہیں اور سوشل میڈیا پر حکومت کے خلاف سرگرم کارکن بن جاتے ہیں، بعد میں انہوں نے وضاحت دی کہ میرا یہ بیان تمام نوجوانوں کے لیے نہیں تھا۔

بھارتی چیف جسٹس کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر شدید ردِعمل سامنے آیا جہاں بے روزگاری، مہنگائی اور سیاسی تقسیم سے پریشان بھارتی نوجوانوں نے اسے اپنی توہین قرار دیا اور ایسے میں 30 سالہ نوجوان ابھیجیت دیپکے نے طنزیہ انداز میں ’کاکروچ جنتا پارٹی‘ کے نام سے سوشل میڈیا پر مہم شروع کی جسے سوشل میڈیا پر بے پناہ مقبولیت مل رہی ہے۔ 

ابھیجیت دیپکے کی شروع کی گئی اس مہم کو سوشل میڈیا پر بڑی پزیرائی ملی اور صرف چند دنوں میں ہی  پارٹی کے انسٹاگرام فالوورز 11 ملین سے تجاوز کر گئے اور اس طرح ’کاکروچ جنتا پارٹی‘ نے بھارتی جنتا پارٹی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا جس کے انسٹاگرام پر 8.8 ملین فالوورز ہیں۔  

دوسری جانب بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ ’کاکروچ جنتا پارٹی‘ کے ایکس اکاؤنٹ کو  بھارت میں عارضی طور پر روک (Withheld)  کردیا گیا ہے۔ 

سوشل میڈیا پر مہم شروع کرنے والے نوجوان ابھیجیت دیپکے نے بی بی سی (مراٹھی) سے گفتگو میں تحریک شروع کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ  چیف جسٹس کو مُلک کے آئین کا محافظ سمجھا جاتا ہے،  ایسا شخص جو اظہارِ رائے کی آزادی کی حفاظت کرنے والا ہو، وہ کیسے نوجوانوں کا موازنہ کاکروچ اور کیڑے مکوڑوں سے کر سکتا ہے۔

Advertisement
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

  • 2 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • 2 دن قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری

  • 14 گھنٹے قبل
ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے  دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

  • 17 گھنٹے قبل
بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی

  • 14 گھنٹے قبل
لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

  • ایک دن قبل
اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

  • 2 دن قبل
مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

  • 18 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

  • ایک دن قبل
علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

  • 2 دن قبل
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • 3 دن قبل
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟

امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟

  • 12 گھنٹے قبل
Advertisement