مکہ : مکہ مکرمہ میں غسل کعبہ کی روح پرور تقریب منعقد ہوئی، غسل کعبہ کے لئے عرق گلاب اور خالص عود سے اندرونی حصے کو معطر کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق گورنر مکہ شہزادہ خالد الفیصل نے خادم الحرمین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی نیابت میں بیت اللہ شریف کے اندرونی حصے کو عرق گلاب اور آب زم زم سے غسل دیا۔ مسجد الحرام میں اللہ کے گھر کو غسل دینے کی روح پرور تقریب کاآغاز ڈاکٹر صالح بن زین نے بیت اللہ کا دروزاہ کھول کر کیا۔
مسجد الحرام کی انتظامیہ کے مطابق تقریب میں کورونا سے بچاو کی احتیاطی تدابیر پر عمل کیاگیا۔غسل کعبہ کے لئے عرق گلاب اور خالص عود سے اندرونی حصے کو معطر کیا گیا ۔ بیت اللہ شریف کے اندر نوافل بھی ادا کیے گئے۔
خیال رہے مقدس خانہ کعبہ کے غسل کے لئے استعمال ہونے والے تمام اوزار تانبے سے بنائے گئے ہیں اور اس خاص مقصد کے لئے ہی تیار کیا گیا ہے۔ یہ اوزار متعدد آلات پر مشتمل ہیں جس میں چار گیلن کا پیالہ ہے جس کی گنجاش 10لیٹر کی ہے، جس میں غسل کعبہ کے لئے ایک مرکب شامل کیا جاتا ہے۔ اس مرکب کی تیاری کے لئے عمدہ تیل‘ گلا ب کا عطر‘ گلاب کے عرق کو زم زم کے پانی کے ساتھ ملایا جاتا ہے۔طائف گلاب اور امبر کو بھی اس میں شامل کیا جاتا ہے۔
امیرِ قطر کی پاکستان کی کامیاب سفارتی کوششوں پر وزیراعظم کو مبارکباد
- 10 گھنٹے قبل

ایرانی صدرمسعود پزشکیان ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے
- 2 دن قبل

ایرانی صدر کی علاقائی استحکام کے لیے پاکستان کے تعمیری اور ذمہ دارانہ کردار کی تعریف
- ایک دن قبل
امریکہ نے ایرانی فٹ بال ٹیم پر لگائی گئی سفری پابندیاں نرم کر دیں
- 13 گھنٹے قبل

تعبیر فاؤنڈیشن اور کِٹاس کالج کے درمیان مستحق اور ذہین طلبہ کے لیے تعلیمی وظائف کی فراہمی کا معاہدہ
- ایک دن قبل

نئے تعینات ہونے والے آئی جی جیل خانہ جات پنجاب سالک جلال کا اصلاحاتی مشن، جیلوں کے اچانک دوروں کا آغاز
- 14 گھنٹے قبل
پاکستانی قیادت کی امن کوششوں سے عالمی جنگ بندی ممکن ہوئی، طاہر اشرفی
- 6 گھنٹے قبل
وزیرِ دفاع کی پاکستان تحریک انصاف کو میثاقِ جمہوریت پر دستخط کرنے کی دعوت
- 15 گھنٹے قبل
پی آئی بی ایف کی جانب سے پاکستان۔ایران تجارتی تعلقات کے فروغ کے لیے چھ نکاتی ایجنڈا ایرانی سفیر کو پیش
- 15 گھنٹے قبل
ایئر انڈیا کا مسافر طیارہ پاکستانی فضائی حدود میں داخل، بعد ازاں دہلی واپس روانہ
- 6 گھنٹے قبل

پرواز کارڈ کے تحت 135 ہنر مند نوجوان سعودی عرب روانہ، وزیراعلیٰ پنجاب نے پرواز کارڈ اور بلاسود قرضے تقسیم کیے
- 13 گھنٹے قبل

ایرانی صدر مسعود پزشکیان کو وزیراعظم ہاؤس آمد پر گارڈ آف آنر پیش
- ایک دن قبل













.webp&w=3840&q=75)