Advertisement
پاکستان

ایرانی صدر مسعود پزشکیان کو وزیراعظم ہاؤس آمد پر گارڈ آف آنر پیش

اس سے قبل جب ایران کے صدرڈاکٹر مسعود پزشکیان وزیراعظم ہاؤس پہنچے تووزیراعظم محمد شہبازشریف نے مرکزی دروازے پر انہیں گرم جوشی سےخوش آمدید کہا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 months ago پر Jun 23rd 2026, 7:56 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
ایرانی صدر مسعود پزشکیان کو وزیراعظم ہاؤس آمد پر گارڈ آف آنر پیش

اسلام آباد:ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کووزیر اعظم ہاؤس آمد پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کے اعزاز میں باضابطہ استقبالیہ تقریب وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہوئی ۔

اس سے قبل جب ایران کے صدرڈاکٹر مسعود پزشکیان وزیراعظم ہاؤس پہنچے تووزیراعظم محمد شہبازشریف نے مرکزی دروازے پر انہیں گرم جوشی سےخوش آمدید کہا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان خیر سگالی کے کلمات کا تبادلہ ہوا۔استقبالیہ تقریب کے آغاز پر دونوں ملکوں کے قومی ترانے بجائے گئے۔

مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نےصدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کو سلامی دی اور گارڈآف آنر پیش کیا۔معززمہمان نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔

اس موقع پروزیراعظم محمد شہباز شریف نے معززمہمان سے اپنے کابینہ ارکان اور وفد کا تعارف کرایا۔صدرڈاکٹرمسعود پزشکیان نے بھی

وزیراعظم پاکستان سے اپنے وفد کا تعارف کرایا۔وزیرخارجہ عباس عراقچی اور اعلی سطح وفد ایرانی صدر کے وفد میں شامل ہیں۔
ایرانی صدر کے اعزاز میں وزیراعظم ہاؤس میں استقبالیہ تقریب

صدر مسعود پزشکیان نے وزیراعظم محمد شہباز شریف کے ہمراہ وزیراعظم ہاؤس کے سبزہ زار میں پودا بھی لگایا۔

پاکستان اور ایران کی قیادت کے درمیان حالیہ مہینوں میں اعلیٰ سطح رابطوں میں اضافہ ہوا۔ صدر مسعود پزشکیان کے دورے سے دو طرفہ تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی۔

Advertisement
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

  • ایک دن قبل
ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے  دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

  • 10 گھنٹے قبل
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟

امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟

  • 5 گھنٹے قبل
علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

  • ایک دن قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

  • ایک دن قبل
مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

  • 11 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری

  • 8 گھنٹے قبل
اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

  • ایک دن قبل
بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی

  • 8 گھنٹے قبل
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • 3 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • ایک دن قبل
لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

  • ایک دن قبل
Advertisement