Advertisement
پاکستان

متنازع ٹوئٹس کیس: ایمان مزاری اور شوہرہادی علی کو مجموعی طور پر 17، 17 سال قید کی سزا سنا دی گئی

سیکشن 10 کے تحت 10، 10 سال قید اور 3کروڑ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی جبکہ سیکشن26 اے کے تحت 2، 2 سال قید اور 10لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی

GNN Web Desk
شائع شدہ 9 months ago پر Jan 24th 2026, 5:39 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
متنازع ٹوئٹس کیس: ایمان مزاری اور شوہرہادی علی کو مجموعی طور پر 17، 17 سال قید کی سزا سنا دی گئی

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے متنازع ٹوئٹس کیس میں ایڈووکیٹ ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی کو مجموعی طور پر 17، 17 سال قید کی سزا سنادی۔ 

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ کی جانب سے 22 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کیا گیا،عدالتی حکم نامے کے مطابق ایمان مزاری اور ہادی علی کو پیکا ایکٹ کے مختلف سیکشنز کے تحت سزائیں سنائی گئیں۔

عدالت نے دونوں ملزمان کو پیکاایکٹ کے سیکشن 9 کے تحت 5، 5 سال قید اور  50لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ 

عدالتی فیصلے کے مطابق سیکشن 10 کے تحت 10، 10 سال قید اور 3کروڑ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی جبکہ سیکشن26 اے کے تحت 2، 2 سال قید اور 10لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔ 

عدالت نے ایمان مزاری، ہادی علی کو مجموعی طور پر 17، 17 سال قید  اور  3 کروڑ 60 لاکھ روپے جرمانے کی سزائیں سنائیں، جبکہ عدالت نے پیکا سیکشن 11 میں دونوں ملزمان کو بری کر دیا۔

کیس میں پراسکیوشن کی جانب سے بیرسٹر فہد، عثمان رانا، بیرسٹر منصور اعظم عدالت میں پیش ہوئے، ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی جانب سے سٹیٹ کونسل تیمور جنجوعہ عدالت میں پیش ہوئے جب کہ پراسکیوشن کی جانب سے کیس میں مجموعی طور پر 5 گواہان پیش کئے گئے۔

عدالتی فیصلے میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ ملزمان کی جانب سے کیے گئے متنازع ٹویٹ قانون کے دائرے میں سنگین جرم کے زمرے میں آتے ہیں، جس پر کسی قسم کی رعایت نہیں دی جا سکتی۔

عدالت نے واضح کیا کہ اظہارِ رائے کی آزادی کے نام پر قانون شکنی کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ فیصلے کے بعد عدالت کے اطراف سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔

اس سے قبل آج کیس کی سماعت کے دوران ایمان مزاری کا کہنا تھا کہ ہم عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کرتےہیں جس کے بعد انہوں نے سماعت کا بائیکاٹ کردیا تھا۔ 

واضح رہے گزشتہ روز ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو اسلام آباد ہائیکورٹ بار سے ڈسٹرکٹ کورٹ جاتے ہوئے گرفتار کر لیا گیا تھا۔

Advertisement
جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت

  • 2 days ago
ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر

  • a day ago
ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق

  • a day ago
لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ  کا لاہور میں آغاز

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز

  • 19 hours ago
خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی سے متعلق قرارداد اور صدارتی فرمان قومی اسمبلی میں پیش

خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی سے متعلق قرارداد اور صدارتی فرمان قومی اسمبلی میں پیش

  • an hour ago
پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

  • 2 days ago
اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی

  • 2 days ago
پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید

  • 2 days ago
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ

  • a day ago
ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

  • 4 days ago
گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے

  • 17 hours ago
پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ

  • a day ago
Advertisement